لائیو: پنجاب میں تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور دھرنوں پر پابندی


حکومت نے پنجاب نے تین دن کے لیے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔جمعے کو ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پابندی کا اطلاق ہفتہ 23 نومبر سے سوموار 25 نومبر تک ہو گا۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق ’سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔‘پنجاب پولیس کے 19 ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر پنجاب پولیس کے 19 ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے۔4000 ایلیٹ فورس کے تربیت یافتہ کمانڈوز اور 2000 لیڈی کمانڈوز بھی شامل ہیں۔پنجاب پولیس کی 105 قیدی وینیں بھی اسلام آباد پہنچ گئیں۔غیرملکی وفود کی آمد، ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگائے جائیں گےاسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ غیرملکی وفود کی آمد کے باعث مری روڈ، سری نگر اور اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگائے جائیں گے۔جمعے کو اسلام آباد پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ روٹ لگانے کی وجہ سے ٹریفک روکی جائے گی۔اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے  20 منٹ کا اضافی وقت لے کر گھر سے نکلیں۔راولپنڈی میں میٹرو بس سروس چار دن تک بند کرنے کا فیصلہ راولپنڈی انتظامیہ نے ٹریک کی بحالی کے باعث میٹرو بس سروس چار دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعے کو حکام نے بتایا کہ راولپنڈی میں 28 نومبر سے یکم دسمبر تک میٹرو بس سروس بند ہو گی۔میٹروبس سروس صدر سٹیشن تا فیض آباد سٹیشن تک بند کی جائے گی، جبکہ فیض آباد سے پاکستان سیکریٹریٹ تک معمول کے مطابق چلے گی۔دو دسمبر کے بعد میٹروبس سروس صدر سٹیشن سے پاکستان سیکریٹریٹ تک مکمل بحال کردی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پارلیمنٹ ہائوس سمیت اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر پاک فوج تعینات

چکوال میں پیٹرول کی سیل بند، لاہور کے 30 فیصد پیٹرول پمپس بھی خالی ہو گئے

جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لائیو: انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خونریزی چاہتا ہے، وزیراعظم شبہاز شریف

بیرون ملک فراڈ کے شکار پاکستانی مزید ہم وطنوں کو فیس بک کے ذریعے پھنسانے لگے

لائیو: پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ زیرو پوائنٹ پہنچ گیا، ’یہ پُرامن احتجاج نہیں، شدت پسندی ہے‘

سندھ ہائیکورٹ کی آئینی درخواستوں پر سماعت سے معذرت

بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

انتشاری ٹولہ خونریزی چاہتا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4 اہلکار شہید 5 زخمی

اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 3.295 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ڈالر معمولی سستا

انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خونریزی چاہتا ہے، وزیر اعظم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی