زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 3.295 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ


زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری کیلنڈر سال کے دوران مجموعی طور پر 3.295 ارب ڈالرکا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر زر مبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 12.676 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائرکا حجم 8.233 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.440 ارب ڈالر تھا۔15نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائرکا حجم 15.968 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 11.288 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 4.680 ارب ڈالر ہے۔سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمیجاری کیلنڈر سال کے آغاز سے لے کر اب تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طور پر 3.055 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 240 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے لے کراب تک زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں مجموعی طور پر1.971 ارب ڈالرکا اضافہ ہوا ہے۔جاری مالی سال کے آغاز (یکم جولائی) سے لے کر 15نومبر تک کی مدت میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر1.898 ارب ڈالر اور بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 73 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آئی جی کو اختیار دے دیا جیسے چاہیں ان سے نمٹیں، محسن نقوی

لائیو: مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کو مکمل اختیار دے دیا، وزیر داخلہ

پارلیمنٹ ہائوس سمیت اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر پاک فوج تعینات

چکوال میں پیٹرول کی سیل بند، لاہور کے 30 فیصد پیٹرول پمپس بھی خالی ہو گئے

جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد میں فوج تعینات، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

لائیو: انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خونریزی چاہتا ہے، وزیراعظم شبہاز شریف

بیرون ملک فراڈ کے شکار پاکستانی مزید ہم وطنوں کو فیس بک کے ذریعے پھنسانے لگے

لائیو: پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ زیرو پوائنٹ پہنچ گیا، ’یہ پُرامن احتجاج نہیں، شدت پسندی ہے‘

سندھ ہائیکورٹ کی آئینی درخواستوں پر سماعت سے معذرت

بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

انتشاری ٹولہ خونریزی چاہتا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4 اہلکار شہید 5 زخمی

اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 3.295 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی