لائیو: مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کو مکمل اختیار دے دیا، وزیر داخلہ


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ حکومت کسی صورت جانی نقصان نہیں چاہتی۔ مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کو مکمل اختیار دے دیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ’مظاہرین کی جانب سے آنسو گیس کے شیل برسائے جا رہے ہیں۔ تین رینجرز اہلکار اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوئے۔‘پی ٹی آئی کا احتجاج، رینجرز کے تین اور پولیس کے دو اہلکار جان سے گئےسکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پُرتشدد کارروائیوں میں رینجرز کے تین جبکہ پنجاب پولیس کے دو اہلکار جان سے گئے۔‘سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ رینجرز کے پانچ جبکہ پنجاب پولیس کے 119 اہلکار زخمی ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری املاک پہ حملے کیے اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔‘’پرتشدد کاروائیوں کے باعث اسلام آباد پولیس کے 11 اہلکار شدید زخمی ہیں۔ مظاہرین کے حملوں سے پنجاب پولیس کی 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔‘منگل صبح 12 بج کر 20 منٹتحریک انصاف کے احتجاج میں اب تک کیا ہوا؟تحریک انصاف کے احتجاجی  قافلے کی ڈی چوک کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ زیرو پوائنٹ پر کارکنان کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے شیلنگ کی جا رہی ہے۔سری نگر ہائی وے پر رات گئے رینجرز کے تین اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلے جانے کے بعد اسلام آباد میں فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ’ہم نے پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ وہ سنگ جانی چلے جائیں۔ انہیں بتایا ہے کہ ریڈ لائن عبور نہ کریں کہ ہمیں کوئی انتہائی قدم اٹھانا پڑے۔‘پنجاب بھر میں منگل سے جمعرات تک تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے۔منگل صبح 11 بج کر 54 منٹ‏پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث جیل میں کیس کی سماعتیں بھی متاثراسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 28 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل کے بجائے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں ہی سماعت کی۔‏اڈیالہ جیل میں آج سماعت کے لیے مقرر توشہ خانہ ٹو کیس بھی بغیر کارروائی 29 نومبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔سپیشل جج سینٹرل نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فردِ جرم کی آج تاریخ مقرر کر رکھی تھی۔منگل صبح 11 بج کر 33 منٹزیرو پوائنٹ پر پولیس کی مظاہرین پر شیلنگتحریک انصاف کے احتجاجی قافلے کی ڈی چوک کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ اس وقت تحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ انٹرچینج کراس کرتے ہوئے جناح ایونیو کی طرف مارچ کر رہا ہے۔کارکنوں کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے ایک بار پھر شیلنگ کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ڈی چوک پر سکیورٹی اہلکاروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔منگل صبح 9 بج کر 49 منٹانتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خونریزی چاہتا ہے: وزیراعظموزیراعظم شہباز شریف نے سری نگر ہائی وے پر مظاہرین کی جانب سے رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔‘ وزیراعظم ہاؤس کے میڈیا ونگ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حملے میں گاڑی سے کچلے گئے رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خونریزی چاہتا ہے۔ یہ ’پر امن احتجاج نہیں، شدّت پسندی ہے۔‘دو گھنٹے قبلپی ٹی آئی کا قافلہ جی نائن پہنچ گیاپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم کی رہائی کے لیے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی قیادت میں احتجاجی قافلہ اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔دوسری جانب سری نگر ہائی وے پر رینجرز کے چار اہلکاروں کو کچلے جانے کے بعد اسلام آباد میں فوج کو طلب کیا گیا ہے۔اردو نیوز کے نامہ نگار بشیر چوہدری کے مطابق اس وقت پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی قافلہ اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ پہنچ چکا ہے اور ڈی چوک جانے کی کوشش کر رہا ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق اسلام آباد میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں کارکنان اور پولیس اہکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لائیو: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاک فوج نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی چوک کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

بیرون ملک فراڈ کے شکار پاکستانی ہم وطنوں کو فیس بک کے ذریعے پھنسانے لگے

190 ملین پائونڈز ریفرنس پر سماعت نہ ہو سکی ، بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار

پی ٹی آئی کے مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے، پولیس کی شدید شیلنگ جاری

آئی جی کو اختیار دے دیا جیسے چاہیں ان سے نمٹیں، محسن نقوی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کا قافلہ زیرو پوائنٹ پہنچ گیا، پولیس کی شدید شیلنگ

لائیو: مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کو مکمل اختیار دے دیا، وزیر داخلہ

پارلیمنٹ ہائوس سمیت اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر پاک فوج تعینات

چکوال میں پیٹرول کی سیل بند، لاہور کے 30 فیصد پیٹرول پمپس بھی خالی ہو گئے

جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد میں فوج تعینات، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

لائیو: انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خونریزی چاہتا ہے، وزیراعظم شبہاز شریف

بیرون ملک فراڈ کے شکار پاکستانی مزید ہم وطنوں کو فیس بک کے ذریعے پھنسانے لگے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی