اسلام آباد میں فوج تعینات، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم


اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 4 رینجرز اہلکار شہید ہوگئے، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں پاک فوج کو طلب کرلیا گیا اور انہیں شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہوئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے ڈیوٹی پر موجود رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی۔حادثے کے نتیجے میں 4 رینجرز اور ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مجموعی طور پر اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔دوسری جانب، وفافی دارالحکومت میں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد پاک فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ہے اور انہیں شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کو انتشاریوں اور شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ انتشار پسند اور دہشت گرد عناصر کی جانب سے کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کارروائی سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں کی جانب سے گاڑی سے کچلے گئے رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ نام نہاد پر امن احتجاج کی آڑ میں پولیس و رینجرز کے اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے حملے میں زخمی ہونے والے رینجرز و پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور شہید اہلکاروں کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لائیو: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاک فوج نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی چوک کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

بیرون ملک فراڈ کے شکار پاکستانی ہم وطنوں کو فیس بک کے ذریعے پھنسانے لگے

190 ملین پائونڈز ریفرنس پر سماعت نہ ہو سکی ، بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار

پی ٹی آئی کے مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے، پولیس کی شدید شیلنگ جاری

آئی جی کو اختیار دے دیا جیسے چاہیں ان سے نمٹیں، محسن نقوی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کا قافلہ زیرو پوائنٹ پہنچ گیا، پولیس کی شدید شیلنگ

لائیو: مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کو مکمل اختیار دے دیا، وزیر داخلہ

پارلیمنٹ ہائوس سمیت اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر پاک فوج تعینات

چکوال میں پیٹرول کی سیل بند، لاہور کے 30 فیصد پیٹرول پمپس بھی خالی ہو گئے

جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد میں فوج تعینات، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

لائیو: انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خونریزی چاہتا ہے، وزیراعظم شبہاز شریف

بیرون ملک فراڈ کے شکار پاکستانی مزید ہم وطنوں کو فیس بک کے ذریعے پھنسانے لگے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی