ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ،17 میں معمولی اضافہ


ملک میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کے 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ،23 کی قیمتوں میں استحکام اور 17 کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔مجموعی طور پر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر0.67 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر4.92 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 21 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کے 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا اس کے برعکس 17 کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔سونا دو دن میں 6200 روپے فی تولہ مہنگاگزشتہ ہفتہ کے دوران چکن کی قیمت میں 2.97 فیصد، دال چنا 1.70 فیصد، ایل پی جی 0.80 فیصد، دال مسور0.62 فیصد، ٹوٹا باسمتی چاول 0.40 فیصد، چینی 0.27 فیصد، آٹا0.25 فیصد، دال ماش 0.23 فیصد اور اری چاول کی قیمت میں 0.22 فیصدکی کمی ہوئی۔لیڈیز سینڈل کی قیمت میں 55.62 فیصد، ٹماٹر20.72 فیصد، آلو3.81 فیصد، لہسن 3.42 فیصد، انڈے 3.16 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 2.30 فیصد، ڈھائی کلو بناسپتی گھی 1.73 فیصد، سرسوں کا تیل 1.28 فیصد اور پیاز کی قیمت میں 0.98 فیصد کا اضافہ ہوا۔مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو سستا ہو گیاسب سے کم یعنی 17732روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.91 فیصدکا اضافہ ہوا۔17733روپے سے لیکر22888روپے، 22889روپے سے لیکر29517روپے، 29518روپے سے لیکر44175روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.85، 0.72فیصد، 0.70فیصد اور0.61فیصدکااضافہ ہوا۔صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیاجاتاہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

چیمپیئنز ٹرافی، کپ بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچا دیا گیا

تاجکستان کے سفیر کراچی کے تاریخی مقامات کی بحالی کے خواہش مند کیوں ہیں؟

پی ٹی آئی کے سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں،وقاص اکرم

بھارتی سکھ یاتریوں کی واپسی آج ، لاہور میں شاپنگ کی

پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی اکثریت کا خود کو بشریٰ بی بی کے بیان سے الگ کرنے کا فیصلہ

9مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے سزائیں سنا دیں

حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل

لائیو: پی ٹی آئی کا احتجاج، اسلام آباد کے تمام بس اڈے اور چھ موٹرویز بند

لائیو: پی ٹی آئی کا احتجاج، اسلام آباد کے تمام بس اڈے اور چھ موٹرویز آج رات 8 بجے سے بند

بشریٰ بی بی کا سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ بات کرنا ناقابل معافی جرم ہے، وزیر اعظم

دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانا اولین ترجیح ہے: آرمی چیف

عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری، پی ٹی آئی کارکنوں میں خوشی کی لہر

لائیو: خیبر پختونخوا حکومت پنجاب اور وفاق پر لشکر کشی کر رہی ہے، مریم نواز

حکومت کوئی بھی ہو سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی غیرمشروط مدد کی: وزیراعظم

دشمنوں سے اپنے آپ کو بچائیں یااپنے لوگوں سے؟جو کچھ ہورہا سمجھ سے بالاتر ہے،مریم نواز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی