قمر جاوید باجوہ نے بشریٰ بی بی کے بیان کو جھوٹ قرار دے دیا


سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی جانب سے اپنے شوہر عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں مبینہ غیر ملکی سازش کے حوالے سے کیے گئے دعوؤں کو سو فیصد جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی کہ اس خاتون کو مسئلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا کہ کچھ بیرونی طاقتیں مدینہ میں ننگے پاؤں چلنے کے عمران خان کے مذہبی انداز سے ناخوش تھیں۔انہوں نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے مقدس شہر سے واپس آنے کے بعد اس وقت کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو اظہار ناراضی کی کالز آنا شروع ہو گئی تھیں، سابق خاتون اول نے یہ نہیں بتایا کہ کال کس نے کی تھیں۔اول بشریٰ بی بی کے دعوؤں پر رد عمل دیتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ انہیں 100 فیصد جھوٹ قرار دیا ہے۔سابق آرمی چیف نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کبھی خراب نہیں رہے، بشری بی بی نےلوگ اکھٹا کرنےکےلیے شریعت کی باتیں کیں۔قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب میں اربوں ڈالر رول اوور کرکےدیے۔سابق آرمی چیف نے کہا کہ شریعت کےنفاذ سے متعلق کوئی ملک کیسے بات کرسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی کہ اس خاتون کو مسئلہ کیا ہے۔بشریٰ بی بی کے دعوؤں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو بھی حیران کر دیا ہے اور وہ اسلام آباد میں احتجاج سے چند روز قبل جاری کیے گئے ’متنازع بیان‘ پر سوال اٹھا رہے ہیں جب کہ وہ اس موقع پر بیک چینل ڈپلومیسی سے سازگار نتائج کی توقع کر رہے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پارلیمنٹ ہائوس سمیت اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر پاک فوج تعینات

چکوال میں پیٹرول کی سیل بند، لاہور کے 30 فیصد پیٹرول پمپس بھی خالی ہو گئے

جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لائیو: انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خونریزی چاہتا ہے، وزیراعظم شبہاز شریف

بیرون ملک فراڈ کے شکار پاکستانی مزید ہم وطنوں کو فیس بک کے ذریعے پھنسانے لگے

لائیو: پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ زیرو پوائنٹ پہنچ گیا، ’یہ پُرامن احتجاج نہیں، شدت پسندی ہے‘

سندھ ہائیکورٹ کی آئینی درخواستوں پر سماعت سے معذرت

بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

انتشاری ٹولہ خونریزی چاہتا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4 اہلکار شہید 5 زخمی

اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 3.295 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ڈالر معمولی سستا

انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خونریزی چاہتا ہے، وزیر اعظم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی