پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی، اللہ کے فضل و کرم سے قربانی رائیگاں نہیں گئی: وزیراعظم


وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی، اللہ کے فضل و کرم سے قربانی رائیگاں نہیں گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کے ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ کہا کہ یہ حکومتی پالیسیوں پرکاروباری برادری اورسرمایہ کاروں کے بھروسے کی عکاسی کرتا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ حکومتی معاشی ٹیم،سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مصروف عمل حکام لائق تحسین ہیں، اپنی قوم سے عہد کیا تھا کہ ملکی معاشی استحکام اور ملکی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھاؤں گا، ملکی ترقی کیلئے یونہی محنت کرتے رہیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی ہے، شرح سود 15 فیصد اور ترسیلاتِ زر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ ملکی استحکام وترقی کے دشمن ملک کو دوبارہ ڈی ریل کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں، ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کاسنگ میل عبور کرلیا۔ آج اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی ریکارڈ بننے کے ساتھ کاروبارکا آغاز ہوگیا۔ تاریخ میں پہلی بارپاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا، ہنڈریڈ انڈیکس کی876 پوائنٹس بڑھ کر 100145 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کیا پی ٹی آئی کا ورکر دوبارہ نکلے گا؟ اجمل جامی کا کالم

لائیو: سٹاک ایکسچینج کی تاریخی بلندی سرمایہ کاروں کے بھروسے کی عکاسی ہے، وزیراعظم

پی ٹی آئی کارکنان چیک کریں، بشریٰ بی بی کہیں “دو نمبر گیم” تو نہیں کھیل گئیں، خواجہ آصف

کرم میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود لڑائی جاری ، مزید 5 افراد جاں بحق

اسلام آباد احتجاج ، عمران خان ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور پر ایک اور مقدمہ درج

صحافی مطیع اللہ جان کا اغوا، کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی مذمت

پنجاب اسمبلی میں مادری زبانوں میں تقریر کی اجازت لیکن ’ایک رُکن محروم‘ کیوں؟

3 دن میں مرغی کا گوشت 21 روپے کلو سستا ہو گیا

سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان کو گرفتار کر لیا گیا

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار موخر

دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعظم

پی ٹی آئی مظاہرین کو آنسو گیس شیل کہاں سے ملے؟ آئی جی خیبرپختونخوا نے تحقیقات کا حکم دے دیا

پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی، اللہ کے فضل و کرم سے قربانی رائیگاں نہیں گئی: وزیراعظم

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار مؤخر

’پی ٹی آئی ورکرز کا وقت ضائع کر رہی ہے‘، پشاور کے لوگ پی ٹی آئی سے نالاں کیوں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی