پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق مشاورت کی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے تمام معاملے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا جبکہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ڈی چوک جانے کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کا نہیں تھا۔ذرائع کے مطابق ارکان نے کہا کہ بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ نے احتجاج کو لیڈ کیوں نہ کیا؟ذرائع نے بتایا کہ کورکمیٹی اجلاس کو سیاسی کمیٹی کے فیصلے اور حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایک سینئر رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی میں احتجاج اور دھرنا دینے کی ہدایت کی، بانی کی ہدایت تھی کہ سنگجانی جانے سے قافلے نہیں ٹوٹیں گے۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی ارکان کی جانب سے کہا گیا کہ بانی تحریک انصاف کی ہدایات کو نظرانداز کیا گیا اور سیاسی کمیٹی کے فیصلے نہ ماننے پرکور کمیٹی اراکین نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پارٹی کے ایک رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سنگجانی میں دھرنا دینے سے انکار کیا، بشریٰ بی بی نےحکم دیا کہ بانی نے انہیں ڈی چوک میں دھرنا دینے کا کہا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق ناکامیوں کی تفصیلات بانی پی ٹی آئی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ڈی چوک جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر پھر بند کردئیے گئے

ضلع خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن، 4خارجی ہلاک،3 زخمی

بانی پی ٹی آئی کی تباہی کی وجہ بشریٰ بی بی اور جنرل(ر) فیض ہیں ، فیصل واوڈا

اے این پی اور جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق بڑا بیان

معاشی نقصان کاذمہ دار انتشاری ٹولہ ہے،شہبازشریف

بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد منظور، اپوزیشن کی مخالفت اور واک آؤٹ

نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 خوارج ہلاک

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کیلئے کوئی بھی رہنما کیوں نہیں گیا؟

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

سکیورٹی خطرات: امریکہ نے شہریوں کو پشاور کے سرینا ہوٹل جانے سے منع کر دیا

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ صاحبزادہ حامد رضا کور کمیٹی سے مستعفی

وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت کردی

پی ٹی آئی پر فوری طور پر پابندی لگانے کی قرارداد اسمبلی پیش

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی