سکیورٹی خطرات: امریکہ نے شہریوں کو پشاور کے سرینا ہوٹل جانے سے منع کر دیا


پاکستان میں امریکی سفارت خانہ نے سرینا ہوٹل پشاور کو درپیش مبینہ سیکیورٹی خطرات سے خبردار کرتے ہوئے امریکی شہریوں کو 16 دسمبر تک ہوٹل یا اس کے آس پاس کے علاقوں میں جانے سے منع کر دیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق سفارت خانے کی جانب سے بدھ کو جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ انہیں قابل اعتماد سکیورٹی انفارمیشن ملی ہے۔ جس کے بعد سفارت خانہ نے امریکی اہلکاروں کو خیبر روڈ پر گالف کلب کے قریب واقع ہوٹل سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔’امریکی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ دورانیے کے دوران اس ہوٹل یا اس کے قریب کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔‘ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ سفارت خانے نے راوں سال 10 ستمبر کو خیبر پختونخوا صوبے کے حوالے سے ایک ایڈوائزی جاری کی تھی جس میں ان سے اس صوبے کے سفر سے گریز کا کہا گیا تھا جو کہ ابھی تک قابل عمل ہے۔سفارت خانے کی جانب سے امریکی شہریوں کو اپنی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات اٹھانے کا کہا گیا ہے۔ ایڈوائزری میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ غیرمتوقع طور پر اس علاقے میں جائیں تو فوراً وہاں سے نکل جائیں، اپنی ذاتی حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیں اور اپڈیٹس کے لیے مقامی میڈیا کو مانیٹر کریں۔خیال رہے حالیہ دنوں میں خیبر پختونخوا صوبے میں شدت پسندوں کے حملے میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور حکام کی جانب سے عوامی مقامات اور اہم مقامات پر سکیورٹی تھریٹس کے حوالے سے الرٹس جاری کیے جاتے رہے ہیں۔دوسری جانب اس مبینہ سکیورٹی تھریٹ پر پاکستانی حکام نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور ابھی تک اس تھریٹ الرٹ کے سبب علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔پشاور کے سرینا ہوٹل میں اکثر غیر ملکی افراد اور اعلٰی حکومتی شخصیات آتے یا ٹھہرتے ہیں جس کے سبب یہ عسکریت پسند گروپوں کے لیے اہم ٹارگٹ بن گیا ہے۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے تازہ ترین ایڈوائزی سے شمالی پاکستان میں موجود سکیورٹی چیلنجز اجاگر ہو رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بانی پی ٹی آئی کی تباہی کی وجہ بشریٰ بی بی اور جنرل(ر) فیض ہیں ، فیصل واوڈا

معاشی نقصان کاذمہ دار انتشاری ٹولہ ہے،شہبازشریف

بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد منظور، اپوزیشن کی مخالفت اور واک آؤٹ

نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 خوارج ہلاک

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کیلئے کوئی بھی رہنما کیوں نہیں گیا؟

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

سکیورٹی خطرات: امریکہ نے شہریوں کو پشاور کے سرینا ہوٹل جانے سے منع کر دیا

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ صاحبزادہ حامد رضا کور کمیٹی سے مستعفی

وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت کردی

پی ٹی آئی پر فوری طور پر پابندی لگانے کی قرارداد اسمبلی پیش

گورنر کو ہمدردی ہے تو پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کر لیں: عظمٰی بخاری

مغربی ہوائوں کا سسٹم بلوچستان میں داخل

ملک بھر میں بارشوں میں 50 فیصد کے قریب کمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی