اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کیلئے کوئی بھی رہنما کیوں نہیں گیا؟


آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا مگر کوئی رہنما ان سے ملنے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔ اڈیالہ جیل ذرائع کا بتانا ہےکہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا مگر کوئی رہنما ان سے ملنے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا مگر سلمان اکرم راجہ کو ملاقات سے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے سپرنٹنڈنٹ کو بذریعہ واٹس ایپ درخواست کی کہ بانی پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق شدید تشویش ہے، ان سے فوری ملاقات کروائی جائے۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہےکہ اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی جیل حکام کی تحویل میں نہیں ہیں بلکہ وہ جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، اس لیے ملاقات کے لیے ان سے رابطہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سیل کو راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن کاحصہ قرار دیا گیا تھا اور ملاقات کرانے یا نہ کرانے کا اختیار اب جیل انتظامیہ کے پاس نہیں ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

معاشی نقصان کاذمہ دار انتشاری ٹولہ ہے،شہبازشریف

بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد منظور، اپوزیشن کی مخالفت اور واک آؤٹ

نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 خوارج ہلاک

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کیلئے کوئی بھی رہنما کیوں نہیں گیا؟

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

سکیورٹی خطرات: امریکہ نے شہریوں کو پشاور کے سرینا ہوٹل جانے سے منع کر دیا

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ صاحبزادہ حامد رضا کور کمیٹی سے مستعفی

وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت کردی

پی ٹی آئی پر فوری طور پر پابندی لگانے کی قرارداد اسمبلی پیش

گورنر کو ہمدردی ہے تو پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کر لیں: عظمٰی بخاری

مغربی ہوائوں کا سسٹم بلوچستان میں داخل

ملک بھر میں بارشوں میں 50 فیصد کے قریب کمی

سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی