سابق وزیر قانون انتقال کر گئے


سابق وزیر قانون اور معروف وکیل خالد انور 87 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ خالد انور دہلی میں 4 نومبر 1938 کو پیدا ہوئے، انہوں نے بی ایس سی (آنرز) اور ایل ایل بی کی ڈگری یونیورسٹی آف پنجاب سے حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے برطانیہ میں یونیورسٹی آف کیمبرج سے بی اے (آنرز) کیا۔انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1962 میں بطور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کیا، بعد ازاں وہ نواز شریف کی حکومت میں 1997 تا 1999 ملک کے وزیر قانون رہے، وہ 6 سال کی مدت کے لیے سینیٹر بھی رہے۔اپنے عہدے کے دوران خالد انور نے پاکستان کے قانونی نظام میں اہم تبدیلیاں کیں۔ خالد انور کے پوتے یوسف خالد انور نے ڈان کو بتایا کہ وہ بہت بڑی شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی صاحبزادی عائشہ صدیقی نے بتایا کہ ان کا کردار ہر جگہ مثالی تھا، وہ بہترین شوہر، بہترین والد، بہترین انکل اور بہترین دادا تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کی وفات پر غمزدہ ہیں، اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمیں انہیں ابو کہنے کا بے مثال اعزاز حاصل ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر مکمل امن نہیں ہو سکتا، وزیراعظم

4 ارب روپے سےزائدسیلز ٹیکس فراڈمیں ملوث ملزم گرفتار

نیب کی بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف کارروائی،تمام کمرشل پلاٹس منجمد کر دئیے

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر مکمل امن نہیں ہو سکتا ، وزیراعظم

دوست نما دشمن پاکستان اور فوج کے خلاف میدان میں اتر آئے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

فیصل آباد: جب ایس ایچ او کے کمرے سے منشیات برآمد ہونے پر تھانہ سیل کر دیا گیا

وفاقی وزیر برہم،افسران کو ڈیڈ لائن دے دی

دہشتگردی کا ناسور ختم نہ کیا تو پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوسکتا ہے، شہباز شریف

بلوچستان: ضلع کچھی میں زیرِتعمیر ڈیم پر عسکریت پسندوں کا حملہ، سات مزدور اغوا

سابق وزیر قانون انتقال کر گئے

اَپر چترال پولیس بچے کے قتل میں ملوث سوتیلے بھائی تک کیسے پہنچی؟

حکومت کا سولر صارفین سے بجلی صرف 10 روپے فی یونٹ کے حساب سے خریدنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے لوگ اقتدار کی جنگ کرسکتے ہیں مگرپاکستان کی سلامتی اور بقا کی نہیں، وزیر دفاع

چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئینگے،سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا

زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس کا شکار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی