پی ٹی آئی کے لوگ اقتدار کی جنگ کرسکتے ہیں مگرپاکستان کی سلامتی اور بقا کی نہیں، وزیر دفاع


وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ اقتدارکی جنگ کرسکتے ہیں مگرپاکستان کی سلامتی اور بقا کی جنگ نہیں۔قومی اسمبلی میں وزیر دفاع نے کہا کہ جعفرایکسپریس واقعہ میں ہماری افواج کی کارروائی قابل تحسین اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک سنگ میل ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف متفقہ قرار داد منظورانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ اقتدار کی جنگ کرسکتے ہیں مگر پاکستان کی سلامتی اور بقا کی جنگ نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ قانون کے ماخذ میں روایات کواہمیت حاصل ہے اور تقدس کے ساتھ ان کی پاسداری بھی کی جاتی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں ہونے والے واقعات، نہتے مسافروں کوقومیت کی بنیاد پر علیحدہ کرنا قابل مذمت و افسوس ہے مگر اس سے زیادہ قابل افسوس رویہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹس سے کہاگیا کہ سکیورٹی فورسز نے نہیں بلکہ دہشت گردوں نے مسافروں کوچھوڑاہے۔وزیردفاع نے کہاکہ کل لیڈرآف دی اپوزیشن نے اس ایوان میں ہمیں فارم 47 کا طعنہ دیا ہے یہ طعنہ اس شخص نے دیاہے جس کے دادا نے نے ملک میں پہلا مارشل لا لگایا، ہمارا ایک مارشل لاحکومت سے رابطہ رہا جس پرمیں نے کئی بار معذرت کی ہے، مگران لوگوں نے اپنے ماضی پرکوئی معافی نہیں مانگی ہے۔پاک فوج ملک کیلئے قربانیاں دے رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئیجمہوریت کا درس وہ دیں جو جمہوریت کیلئے قربانیاں دیتے ہیں، جب تک سیاستدان 76 سالہ غلطیوں کااعتراف نہیں کریں گے ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ وزیردفاع نے کہاکہ اپوزیشن نے مختلف لوگوں کومختلف کاموں کیلئے مقررکیا گیا ہے، ایک گالیاں دیتاہے، دوسرا تقریر کرتا اور تیسرا معذرت کر لیتا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ بلوچستان پران لوگوں نے جو راگ الاپا ہے اس کا جواب دینا ضروری ہے، میں ایک شہید کے جنازے پرگیا جس کی شادی کو28 دن ہوگئے تھے ان کی والدہ نے مجھے بتایا کہ ان کے بیٹے نے ان سے کہا تھا کہ ماں میرے لئے شہادت کی دعا کرنا، یہ لوگ ان شہیدوں کے خلاف بھی بات کر رہے ہیں۔یہ لوگ اقتدارکی جنگ کرسکتے ہیں، اسلام آباد پرآئے روز حملے کرسکتے ہیں مگرپاکستان کی سلامتی اوربقاکی جنگ نہیں کرسکتے، یہ لوگ کہتے ہیں کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں ہے، ان لوگوں نے قرآن پر حلف اٹھا کر جھوٹ بولے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

دوست نما دشمن پاکستان اور فوج کے خلاف میدان میں اتر آئے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

فیصل آباد: جب ایس ایچ او کے کمرے سے منشیات برآمد ہونے پر تھانہ سیل کر دیا گیا

دہشتگردی کا ناسور ختم نہ کیا تو پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوسکتا ہے، شہباز شریف

سابق وزیر قانون انتقال کر گئے

اَپر چترال پولیس بچے کے قتل میں ملوث سوتیلے بھائی تک کیسے پہنچی؟

حکومت کا سولر صارفین سے بجلی صرف 10 روپے فی یونٹ کے حساب سے خریدنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے لوگ اقتدار کی جنگ کرسکتے ہیں مگرپاکستان کی سلامتی اور بقا کی نہیں، وزیر دفاع

چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئینگے،سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا

زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس کا شکار

جعفر ایکسپریس حملہ: بولان میں ہیلی کاپٹروں کی پرواز، پہاڑیوں میں کلیئرنس آپریشن جاری

جنوبی وزیرستان: پاک فوج کی پوسٹ پر حملہ ناکام، متعدد دہشتگرد ہلاک

مرغی کا گوشت 800 روپے کلو تک جا پہنچا، سرکاری قیمت نظرانداز

جعفر ایکسپریس پر حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاک فوج ملک کیلئے قربانیاں دے رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

وفاق کا نئی 6 نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، وزیراعلیٰ سندھ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی