مرغی کا گوشت 800 روپے کلو تک جا پہنچا، سرکاری قیمت نظرانداز


لاہور، رمضان المبارک میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، دکانداروں نے سرکاری قیمت نظرانداز کر دی۔لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہے لیکن مارکیٹ میں 800 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں برائلر گوشت فی کلو 730 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، ٹولٹن مارکیٹ میں صافی گوشت 800 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔چکن بون لیس کی قیمت بھی 1000 روپے تک پہنچ گئی ہے، سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت 286 روپے ہے۔ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکانلاہور انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کئے ہیں، جس کے مطابق پیاز درجہ اول 50 روپے، آلو 55 روپے، ٹماٹر 55 روپے، سبز مرچ 115 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ادرک کی قیمت 365 روپے،دیسی لہسن کی قیمت 610 روپے، فارمی کھیرے کی قیمت 55 روپے،میتھی کی قیمت 45 روپے، بینگن کی قیمت 60 روپے، پھول گوبھی کی قیمت 40 روپے اور شلجم کی قیمت 30 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔سرکاری نرخ نامے میں ایرانی سیب کی قیمت 290 روپے کلو، سیب کالا کولو کی قیمت 325 روپے کلو، چیکو کی قیمت250 روپے کلو، پپیتا کی قیمت 240 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ میں درجہ اول کیلے کی قیمت 260 روپے درجن ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پی ٹی آئی کے لوگ اقتدار کی جنگ کرسکتے ہیں مگرپاکستان کی سلامتی اور بقا کی نہیں، وزیر دفاع

چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئینگے،سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا

زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس کا شکار

جعفر ایکسپریس حملہ: بولان میں ہیلی کاپٹروں کی پرواز، پہاڑیوں میں کلیئرنس آپریشن جاری

جنوبی وزیرستان: پاک فوج کی پوسٹ پر حملہ ناکام، متعدد دہشتگرد ہلاک

مرغی کا گوشت 800 روپے کلو تک جا پہنچا، سرکاری قیمت نظرانداز

جعفر ایکسپریس پر حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاک فوج ملک کیلئے قربانیاں دے رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

وفاق کا نئی 6 نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، وزیراعلیٰ سندھ

قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف متفقہ قرار داد منظور

سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 300 روپے تولہ ہو گئی

عید سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں ہوشیار!

پاکستان کے دشمن ہماری نااتفاقی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں: بلاول بھٹو

رولز آف دی گیم کیسے بدلیں گے؟ اجمل جامی کا کالم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی