پاکستان کے دشمن ہماری نااتفاقی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں: بلاول بھٹو


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی طاقتیں، دہشت گرد اور پاکستان کے دشمن ہماری نااتفاقی کا فائدہ اٹھارہے ہیں، مذہب اور آزادی کےنام پر دہشتگردی کرنےوالے اپنے حقوق کےلیے نہیں خون خرابےکےلیے لڑ رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے حوالے سے بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہرطرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے،دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان اور پیپلزپارٹی نے بہت نقصان اٹھایا، مجھے وزیراعظم کے گھر سےاغوا کرنےکی کوشش کی گئی، دہشت گردی کی وجہ سے بینظیر بھٹو شہید ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مین دہشتگردی کامسئلہ نیا نہیں ہے، پاکستانی قوم نے مل کر ملک کو دہشتگردی سے پاک کردیا تھا،پاکستان کے ہر شہری نے اس جنگ میں اپنا حصہ ڈال کر دہشتگردی سے پاک کیا، عام شہری سے لیکر پولیس اور فوج، ایسا کوئی نہیں جس نے اس جنگ میں قربانی نہ دی ہو، یہ ایوان جب متحد تھا تو تحریک انصاف کی الگ سیاست تھی، اے پی ایس کے واقع پر ہم نے سیاست کو ایک جانب رکھ کر نیشنل ایکشن پلان کو مانا، ہم نے ملک سے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی تھی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مگر افسوس ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی کامیابی کھو بیٹھے ہیں، دہشت گردی کی آگ پھر سے جل اٹھی ہے، ہم ماضی سے زیادہ خطرناک دور سے گزر رہے ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف ماضی کی طرح سیاسی اتفاق رائے نہیں بناسکے ہیں، عالمی طاقتیں، دہشت گرد اور پاکستان کے دشمن ہماری نااتفاقی کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پی ٹی آئی کے لوگ اقتدار کی جنگ کرسکتے ہیں مگرپاکستان کی سلامتی اور بقا کی نہیں، وزیر دفاع

چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئینگے،سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا

زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس کا شکار

جعفر ایکسپریس حملہ: بولان میں ہیلی کاپٹروں کی پرواز، پہاڑیوں میں کلیئرنس آپریشن جاری

جنوبی وزیرستان: پاک فوج کی پوسٹ پر حملہ ناکام، متعدد دہشتگرد ہلاک

مرغی کا گوشت 800 روپے کلو تک جا پہنچا، سرکاری قیمت نظرانداز

جعفر ایکسپریس پر حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاک فوج ملک کیلئے قربانیاں دے رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

وفاق کا نئی 6 نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، وزیراعلیٰ سندھ

قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف متفقہ قرار داد منظور

سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 300 روپے تولہ ہو گئی

عید سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں ہوشیار!

پاکستان کے دشمن ہماری نااتفاقی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں: بلاول بھٹو

رولز آف دی گیم کیسے بدلیں گے؟ اجمل جامی کا کالم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی