صبین محمود کے شوق


کراچی میں کورنگی کے علاقے کی طرف سے گزر ہو تو ایک سڑک پر ایک بورڈ لگا نظر آئے گا جس پر لکھا ہے ’صبین محمود روڈ‘۔یہ کراچی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کی بہادر بیٹی، طرح دار سماجی کارکن ، کمپیوٹر پروگرامر اور کراچی کی اُداس نسلوں کے لیے ’ٹی ٹو ایف‘ کے نام سے ایک بیٹھک چلانے والی صبین محمود کی یاد کو زندہ رکھنے کی ایک کاوش ہے۔صبین اگر صبین محمود روڈ پر گاڑی چلاتی گزرتیں تو ضرور ہنستیں کہ ’ٹی ٹو ایف‘ سے گھر جاتے ہوئے ڈیفنس لائبریری کے ٹریفک سگنل پر میرے چہرے پر پانچ گولیاں مارو، (ایک میری ماں مہناز محمود کی ریڑھ کی ہڈی میں آج بھی موجود ہے)، کچھ دنوں بعد میرے قتل کے واحد عینی شاہد کو بھی قتل کر دو پھر میرے مبینہ قاتلوں کو سزائے موت سُنا کر اُن کی اپیل سُننا بھی بھول جاؤ لیکن ایک سڑک پر صبین محمود کا بورڈ لگا دو۔ یہ ہے میرا کراچی۔صبینمحمود کے بہت سے شوق تھے۔ اُن میں سے ایک تھا ایسے لوگوں کی باتیں سُننے کا جن کی بات نہ سرکار سننے کو تیار تھی نہ میڈیا۔دس سال پہلے بھی بلوچستان سے مسنگ پرنسز کے خاندان پریس کلبوں کے سامنے، ٹریفک لائٹوں پر احتجاج کرتے پھرتے تھے۔ اس وقت اس چھوٹے سے گروہ کی قیادت ماما قدیر اور فرزانہ مجید کے ہاتھوں میں تھی۔پھر ایک دن لاہور کی معروف پرائیوٹ یونیورسٹی نے انھیں ایک سیمینار کے لیے مدعو کیا۔سیمینار سے ایک دن پہلے دو شخص سوٹ بوٹ پہنے وائس چانسلر کے پاس گئے۔ اُن کا تعلق کسی خفیہ ایجنسی سے تھا انھوں نے وائس چانسلر کو نجانے کیا سمجھایا اور کِس زبان میں سمجھایا کہ سیمینار کو کینسل کر دیا گیا۔ایک ہزار کلومیٹر دور ہے کراچی میں بیٹھی صبین محمود بھنّا گئی۔ اس یونیورسٹی میں پاکستان کے سب سے قابل وکیل، تاریخ دان بیٹھے ہیں، بورڈ میں پاکستان کے طاقتور ترین لوگ موجود ہیں۔ ان کا سارا علم اور ساری طاقت مل کر دو نامعلوم افراد کو سمجھا نہیں سکتی کہ یونیورسٹی کے کسی کمرے میں بیٹھ کر لوگ اپنا دُکھ سکھ شیئر کر لیں گے تو قیامت نہیں آ جائے گی۔’ڈاکٹر ہارون اور نامردی کا علاج‘’منیر نیازی پر پیکا لگائیں‘صبین نے فیصلہ کیا کہ جو کام یونیورسٹی والے نہیں کر سکے وہ اپنے ’ٹی ٹو ایف‘ میں کریں گی۔صبین نڈر تھی، شاید پاگل بھی تھیں لیکن بے وقوف نہیں تھیں۔ اُنھوں نے دوستوں سے مشورے کیے، زیادہ تر نے یہی مشورہ دیا کہ ہمارے عسکری ادارے باتیں دل پر لیتے ہیں جانے دو۔صبین کی دلیل تھی ہم چھوٹے لوگ ہیں ہمارے خوف بھی چھوٹے ہیں۔ ’ٹی ٹو ایف‘ میں ہاؤس فُل بھی ہو تو اسّی یا نوّے سے زیادہ لوگ نہیں آ سکتے۔ حسّاس ادارے زیادہ سے زیادہ ایک بار پھر ٹیکس کی فائلیں کھول لیں گے، کوئی توڑ پھوڑ کریں گے، وطن دشمنی کہہ دیں گے تو وہ تو پہلے بھی کہتے رہتے ہیں۔جو سیمینار یونیورسٹی میں نہ ہو سکا تھا ’ٹی ٹو ایف‘ میں ہوا۔ کوئی بدمزگی نہ ہوئی، سوال جواب دُکھ سُکھ۔سیمینار ختم ہونے کے 20 منٹ بعد صبین محمود اپنی والدہ مہناز محمود کے ساتھ اپنی گاڑی میں گھر جا رہی تھی جب اُن کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔سب کے دلوں پر ایک سرد سناٹا چھا گیا۔ پیغام واضح تھا کہ طاقتور لوگوں سے کہا گیا اس موضوع پر بات نہیں کرو گے وہ سمجھ گئے۔ اگر نہ سمجھو گے، ضدّ کرو گے تو انجام یہ ہو گا اور 20 منٹ کے اندر اندر ہو گا۔لیکن کچھ دن بعد ہی ہمیں بتایا گیا کہ تم غلط کہتے ہو صبینکے قتل کا بلوچستان والے سیمینار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم سے قاتل پکڑ لیا ہے اور وہ کہتا ہے کہ اس نے صبین کو اس لیے مارا کہ وہ ویلینٹائن ڈے مناتی تھی۔صبین بھی سویلین تھی، اس کا قاتل بھی سویلین، لیکن مقدمہ فوجی عدالت میں چلا اور ملزم کو سزائے موت ہوئی۔ ملزم کی اپیل گذشتہ نو سال سے عدالت میں ہے۔ صبین محمود چونکہ سزائے موت کے خلاف تھیں تو شاید وہ خود بھی اس اپیل کے حق میں پٹیشن ڈال دیتیں۔صبین کو جب ہم سے چھینا گیا تو اس کی عمر چالیس سال تھی۔ اس کو بے آواز لوگوں کی آواز بننے کے علاوہ اور بھی بہت سے شوق تھے۔Getty Images’صبین نے فیصلہ کیا کہ جو کام یونیورسٹی والے نہیں کر سکے وہ اپنے 'ٹی ٹو ایف' میں کریں گی‘بچپن سے کمپیوٹر کی کیڑی تھی تو وہ دھندہ جاری رکھتی تھی۔ ساتھ ساتھ گلیوں میں کرکٹ کھیلتی تھی، کراچی کے برگر بچوں کو قوالی سننے کے آداب سکھاتی تھی، دیواروں پر لال رنگ کے دل اور پھول بناتی۔پاس آنے دو، محبت ہونے دو، قسم کے نعرے پوسٹروں پر لکھتی تھی، سائنس کا اڈّہ چلاتی تھی۔جون ایلیا پر مباحثے کرواتی تھی، ایسے ایسے مصنّفوں کے بُک لانچ کرواتی تھی جو اس کے ایکٹیوازم کا مذاق اڑاتے تھے، ایسے ایسے شاعروں کے لیے دروازے کُھلے رکھتی تھی جن کے شعر اس نے کبھی نہیں پڑھے تھے۔میلوں ٹھیلوں کی شوقین تھی اور خود بھی میلے کرواتی ہیں۔ خواب دیکھتی تھیں اور خواب دیکھنے والوں کو پاس رکھتی تھی۔ڈرامہ کرنا ہو ہال نہ مل رہا صبین کے پاس جاؤ، تصویریں بنا لی ہیں کراچی کی کوئی گیلری گھاس نہیں ڈال رہی تو صبین ہے ناں، لطیفے لکھ لیے پر کہاں سنائیں، اس کے ٹی ٹو ایف میں چلو، طبلہ سیکھنا ہے کہاں جائیں، اس نے استاد رکھا ہوا ہے۔ کچھ کرنے کو دل نہیں کر رہا اداسی ہے صبینکا دروازہ ہمیشہ کھلا ملے گا، چلے آؤ۔اس سب سے تنگ کبھی وہ بھاگنے کا بھی سوچتی تھی کہ کہیں جا کر تعلیم حاصل کرے، کوئی نیا ہنر سیکھے۔صبین کے بہت سے شوق تھے، کئی اس نے اپنی مختصر اور بھر پور زندگی میں پورے میں کیے لیکن اسے یہ شوق کبھی نہیں تھا کہ کراچی کی ایک سڑک پر اس کے نام کی تختی لگ جائے۔ لیکن ہم بھی وہ تختی لگا کر ہی رہے۔’ڈاکٹر ہارون اور نامردی کا علاج‘مسیحا کی مدتِ ملازمت: محمد حنیف کا کالماڈیالہ سے آکسفرڈ تک۔۔۔ساجد حسین بلوچ اور غریبوں کے بچے محمد حنیف کا کالم: جبری لاپتہ افراد کے مسئلے کا انوکھا حلمحمد حنیف کا کالم: ’اللہ نہ کرے لمز کا کوئی طالب علم مسنگ ہو جائے‘’منیر نیازی پر پیکا لگائیں‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پہلگام واقعہ کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔ بھارت کو کیا تنبیہہ کی؟

پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں: چین

اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، لبنانی صدر کی امریکہ اور فرانس سے مدد کی اپیل

’میزائلوں کے ایندھن کی کھیپ‘: ایران کی سب سے اہم بندرگاہ پر دھماکہ جس نے کئی سوال کھڑے کیے

ایل او سی پر فائرنگ سے دونوں اطراف کے شہری خوفزدہ: ’کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے اسی لیے ہم بنکر بنا رہے ہیں‘

وہ ملک جہاں کتے کو چہل قدمی نہ کروانا، بچے کا فیڈر گفٹ کرنا اور نوکری چھوڑنے سے پہلے نوٹس نہ دینا قابلِ سزا ’جرم‘ ہیں

خواتین کو دھمکاتی کابل کی دیواریں: ’خوشبو لگا کر مردوں کے پاس سے گزرنے والی عورت زانی ہے‘

’پانی یا خون‘: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو سمیت پاکستانی سیاستدانوں کی انڈیا کو وارننگ اور مودی کے وزرا کا ردعمل

واہگہ بارڈر کی بندش سے پاکستان اور انڈیا میں سے کس کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا؟

پہلگام میں حملے کی سازش رچنے والوں کو کڑا جواب دیا جائے گا: نریندر مودی

سینے کے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونی والی بچی کی پیچیدہ سرجری جس میں پسلیوں کو کاٹنا پڑا

کینیڈا میں تقریب کے دوران ہجوم پر گاڑی چڑھانے والا ملزم گرفتار

ایران کی شہید رجائی بندرگاہ میں دھماکہ، 18 ہلاک: آگ بجھانے کی کوششیں جاری، چین کی اپنے شہریوں کو تنبیہ

غزہ کے ملبے میں ’خاموش قاتل‘، وہ زہریلا مواد جو پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے

پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات، پوتن کی نیت پر شک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی