ارشد کو بلانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔۔ بھارتی میڈیا کے دباؤ میں نیرج چوپڑا دوستی بھول کر اپنی ہی بات سے مکر گئے ! دیکھیں


"ارشد ندیم کو دعوت پہلگام کے واقعے سے پہلے دی گئی تھی۔ میں اپنے فیصلوں پر قائم رہتا ہوں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کسی غلط چیز پر خاموشی اختیار کرلوں۔ ارشد کو بلانا ایک کھلاڑی کا دوسرے کھلاڑی سے رابطہ تھا، لیکن گزشتہ 48 گھنٹوں میں جو حالات بنے، اس کے بعد ان کی شرکت ممکن نہیں۔ ملک کی عزت ہر چیز پر مقدم ہے۔" نیرج چوپڑا، جو کھیل کے میدان میں سونے کے تمغے کے ساتھ دنیا کو حیران کر چکے ہیں، اس بار خود دباؤ میں آ گئے۔ ارشد ندیم کو ان کے ایونٹ میں مدعو کرنا شاید اتنا بڑا قدم نہ تھا، جتنا اس کی وضاحت دینا بن گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Neeraj Chopra (@neeraj____chopra) اصل قصہ یہ تھا کہ نیرج نے ماضی کی دشمنیوں کو پسِ پشت ڈال کر پاکستان کے اسٹار جیولن تھروور ارشد ندیم کو بنگلورو میں ہونے والے مقابلے میں آنے کی پیشکش کی۔ ارشد نے تہذیب سے شکریہ ادا کیا اور اپنے شیڈول کی مصروفیات کی وجہ سے معذرت کر لی، کیونکہ وہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے پہلے سے تیاریوں میں مصروف تھے۔ لیکن بھارت میں پہلگام کا واقعہ جیسے ہی پیش آیا، ہر چیز بدل گئی۔ نیرج نے سوشل میڈیا پر وضاحتیں دینی شروع کر دیں اور خود کو اپنے ہی ملک کی سخت رویوں کے بیچ الجھتا پایا۔ انہوں نے کہا کہ ارشد کو بلانے کا فیصلہ کسی سیاسی یا قومی ایجنڈے سے نہیں، بلکہ خالصتاً کھیل کے جذبے سے کیا گیا تھا۔ مگر جب تنقید کا طوفان اٹھا تو وہی نیرج جو دوستی اور کھیل کی سرحدوں کو مٹا رہے تھے، اب قومی مفاد کی بات کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ اب جب بنگلورو میں ’نیرج چوپڑا کلاسک‘ کا آغاز ہونے والا ہے، تو ارشد ندیم کی شرکت تو ممکن نہیں، لیکن جو سوالات نیرج پر اٹھے ہیں، وہ شاید اس میدان سے باہر بھی گونجتے رہیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 10: شیڈول میں تبدیلی کا امکان

بھارت کی نئی چال! پاکستان ہاکی ٹیم شدید مشکل میں

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا

کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

شاہد آفریدی کا پہلگام واقعے پر بھارت کے جھوٹے الزامات پر شدید ردعمل

کرکٹ ویب سائٹ ’کرک بز‘ نے پی ایس ایل کی کوریج کیوں روک دی ہے؟

ندا ڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی، وجہ کیا بنی؟

کپتان اظہرالدین کا ایک فیصلہ جس نے سچن تندولکر کو کرکٹ کا دیوتا بنا دیا

’پاکستان کا فیصلہ سب کے لیے مقدم‘، پی ایس ایل کے انڈین براڈکاسٹنگ عملے کی واپسی

پاکستان ویمن کرکٹ کی سابقہ کپتان ندا ڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی، وجہ کیا بنی؟

فردوس جمال کیلئے بڑا اعزاز، اہم ایوارڈ سے نوازا دیا گیا

پشاور زلمی کی جیت کا سہرا کس کے سر ہے؟ بابر اعظم نے بتا دیا

ارشد کو بلانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔۔ بھارتی میڈیا کے دباؤ میں نیرج چوپڑا دوستی بھول کر اپنی ہی بات سے مکر گئے ! دیکھیں

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی