پاکستان اور انڈیا میں سخت کشیدگی ہے، دونوں خود ہی اس کا حل نکال لیں گے: صدر ٹرمپ


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’انڈیا اور پاکستان اپنے تعلقات خود ہی دیکھ لیں گے، وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کو جانتے ہیں۔‘برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے سرکاری طیارے ایئرفورس ون میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔امریکی صدر سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ انڈیا اور پاکستان کے رہنماؤں سے رابطہ کریں گے تو انہوں نے اس کا سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ 22 اپریل کو انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ کے واقعے میں سیاحوں سمیت 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد دونوں ممالک میں تعلقات سخت کشیدہ ہو گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان اور انڈیا میں صورت حال سخت کشیدہ ہے، لیکن یہ ہمیشہ ہی رہی ہے۔ دونوں ممالک کسی نہ کسی طرح اس کا حل نکال لیں گے۔‘انڈیا اور پاکستان دونوں نے کشمیر کے علاقے پر دعویٰ کیا ہے، اور اس پر دو جنگیں بھی لڑ چکے ہیں۔پہلگام حملے کے بعد جنوبی ایشیا کے ان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہو چکے ہیں، انڈیا نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب پاکستان نے بھی انڈین ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے سمیت متعدد اقدامات کیے ہیں۔پاکستان اور انڈیا کے درمیان تازہ کشیدگی کے تناظر میں جمعے کو انڈین سٹاک مارکیٹیں بدترین مندی کا شکار رہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اسحاق ڈار کا قطری وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی یکطرفہ اقدامات پر آگاہ کیا

سپین اور پرتگال میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش، نظامِ زندگی متاثر

کینیڈین پارلیمانی انتخابات: لبرل پارٹی کو کنزرویٹو پر برتری حاصل

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کے مارک کارنی کی جیت

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

مودی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے بے نقاب

پہلگام واقعہ بھارت کی اپنی نااہلی ہے، بلاول بھٹو

انڈیا کا فرانس سے 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کے لیے اربوں ڈالر کا معاہدہ

انڈین حکومت پر تنقید کرنے والی بھوجپوری گلوکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

جنرل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

’وہاں میرا کوئی نہیں‘، 35 سال سے انڈیا میں مقیم پاکستانی خاتون کو واپسی کا حکم

ولادیمیر پیوٹن نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

بھارت پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا جواز تیار کر رہا ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی