بھارت پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا جواز تیار کر رہا ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ


امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’بھارت عالمی برادری میں کشیدگی کم کرنے کے بجائے پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا جواز تیار کر رہا ہے۔‘‘ بھارت کے جنگی جنون پر نیو یارک ٹائمز کی اہم رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اندرونی خلفشار سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوراً بعد بھارت نے پاکستان پر الزام دھرا۔رپورٹ کے مطابق مودی کا پاکستان کے خلاف اقدامات میں مدد اور تعاون مانگنے کے لیے درجنوں ملکی سربراہان سے رابطہ ہوا، مودی نے پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام اور شدید ردعمل کی بھی دھمکی دی۔امریکی اخبار کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ میں سفارت کاروں کو بریفنگ میں، بھارتی حکام نے ہندوستان کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد گروپوں کی حمایت کرنے پر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرایا۔بھارتی تجزیہ کاروں اور سفارتکاروں کے مطابق ’’بھارت کو پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘بھارت نے 1960 کے ’’انڈس واٹر ٹریٹی‘‘ کو معطل کر دیا لیکن مودی سرکار نے پہلگام حملے کے حوالے سے اب تک پاکستان کے خلاف کوئی عوامی ثبوت پیش نہیں کیا، دیگر ریاستوں نے بھارت سے ٹھوس شواہد پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت نے سفارتی تعلقات محدود کرتے ہوئے سفارتکاروں کو ملک بدر اور ویزے منسوخ کر دیے۔ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا جس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں۔بھارت میں مسلم مخالف جذبات بھی شدت اختیار کر چکے ہیں، بھارت میں کشمیری طلباء کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں بے دخل کیا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بھارتی فوج کی 2 یونٹوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 سکھ اہلکار ہلاک

کینیڈین انتخابات میں لبرل پارٹی کامیاب، ’ٹرمپ کی مخالفت نے جتوایا‘

اسحاق ڈار کا قطری وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی یکطرفہ اقدامات پر آگاہ کیا

سپین اور پرتگال میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش، نظامِ زندگی متاثر

کینیڈین پارلیمانی انتخابات: لبرل پارٹی کو کنزرویٹو پر برتری حاصل

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئی ہیں؟

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کے مارک کارنی کی جیت

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

مودی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے بے نقاب

پہلگام واقعہ بھارت کی اپنی نااہلی ہے، بلاول بھٹو

انڈیا کا فرانس سے 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کے لیے اربوں ڈالر کا معاہدہ

انڈین حکومت پر تنقید کرنے والی بھوجپوری گلوکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

جنرل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

’وہاں میرا کوئی نہیں‘، 35 سال سے انڈیا میں مقیم پاکستانی خاتون کو واپسی کا حکم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی