پاکستان پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے، وزیراعظم شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن کا قیام ہی پاکستان کی ترجیح ہے لیکن اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھتا ہے اور دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دے چکا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیا کا نام لیے بغیر کہا کہ مشرقی ہمسایہ ملک بغیر کسی تحقیقات کے بے بنیاد الزام تراشی کر رہا ہے اور اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا رہے گا۔وزیراعظم نے انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے حوالے سے کہ پانی کی فراہمی کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پانی کے بہاؤ کا رخ موڑنے کی کسی بھی قسم کی کوشش کا پوری قوت سے مقابلہ کریں گے، کوئی بھی کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ملک کی خودمتاری اور علاقائی سلامیت کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور ملک کے چپے چپے کے دفاع کے لیے 22 کروڑ کی آبادی بہادر افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’ہزاروں لوگوں کو بھوکا مار دیں گے‘، لاہور میں چنگ چی رکشوں پر پابندی پر غور

دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، نقل کرنے والوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر

باہمی اتفاق تک نہریں نہیں بنے گی،وزیراعلیٰ سندھ

حج آپریشن کی پہلی پرواز کب روانہ ہوگی، جانیے

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، حکومت نے متنازع کینال کا منصوبہ ختم کردیا

ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

فوجی حملے کے بیان کی غلط تشریح کی گئی، اگلے دو سے چار دن اہم ہیں: وزیر دفاع

سی ایس ایس 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

سرحد پر افواجِ پاکستان کی قوت میں اضافہ، وزیردفاع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا

شمالی وزیرستان میں کارروائی، تین روز میں 71 شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر

ضلع نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگ بھڑکنے سے 40 افراد جھلس کر زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی