گوگل کروم پر فروخت کا دباؤ، اجارہ داری ختم کرنے کی کوششیں تیز


انٹرنیٹ سرچ براؤزر گوگل کروم پر بھی فروخت کی تلوار لٹکنے لگی ہے، جس کے بعد یاہو اور اوپن اے آئی نے اسے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی جریدے کے مطابق گوگل کے خلاف امریکی حکومت کی جانب سے دائرہ کردہ کیس کی سماعت کے دوران ججز اور امریکی محکمہ انصاف کے وکلا سمیت انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیز کے ماہرین بارہا یہ تجویز دے چکے ہیں کہ گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے کروم کو فروخت کردینا چاہیے۔کیس کی تازہ سماعت کے دوران یاہو کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اگر عدالت گوگل کو کروم کو فروخت کرنے کا حکم دیتی ہے تو ان کی کمپنی براوزر کو خریدنے کے لیے بولی لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ گوگل کروم کی قیمت اربوں ڈالرز میں ہوسکتی ہے، کیوں کہ یہ انٹرنیٹ پر سرچنگ کے لیے سب سے نمایاں براؤزر ہے۔گوگل کے خلاف اسی کیس میں ججز نے گزشتہ برس بھی کہا تھا کہ گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے کروم کو فروخت کیا جانا چاہیے۔گوگل کے خلاف ٹرائل جاری ہے اور مزید چند ہفتوں تک جاری رہے گا، اگر امریکی حکومت نے گوگل کے خلاف فیصلہ دیا تو کمپنی کو اپنا کروم براؤزر فروخت کرنا پڑے گا۔اگرچہ عدالت نے گوگل کو کروم کی فروخت کا حکم نہیں دیا، تاہم اس باوجود چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی اور اب یاہو نے کروم کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔گوگل کے علاوہ فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کے خلاف بھی امریکی حکومت کے اداروں میں ٹرائل جاری ہے اور اس پر بھی انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو فروخت کرنے پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو پہلے ہی فروخت کرنے کے لیے قانون سازی جا چکی ہے اور کمپنی اگلے دو ماہ کے اندر ہر حال میں ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز فروخت کرنے کی پابند ہے، دوسری صورت میں ایپ پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

چین کا چاند سے لائے گئے نمونوں سے متعلق بڑا اعلان

میٹا کے اے آئی اسسٹنٹ نے واٹس ایپ صارفین کو پریشان کر دیا، مگر کیسے؟

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

کیا آپ کو معلوم ہے بادلوں کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

ایپل کا امریکی مارکیٹ کے لیے زیادہ تر آئی فونز کی پیداوار بھارت منتقل کرنے کا فیصلہ

ایپل نے امریکی مارکیٹ کے لیے زیادہ تر آئی فونز کی پیداوار بھارت منتقل کرنے کا فیصلہ

گوگل کروم پر فروخت کا دباؤ، اجارہ داری ختم کرنے کی کوششیں تیز

سینے کے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونی والی بچی کی پیچیدہ سرجری جس میں پسلیوں کو کاٹنا پڑا

غزہ کے ملبے میں ’خاموش قاتل‘، وہ زہریلا مواد جو پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے

’بہت زیادہ جلن اور خارش ہوتی ہے‘: جسم پر سلور یا گولڈن سپرے پینٹ لگانا کتنا خطرناک ہے؟

غزہ کے ملبے میں ’خاموش قاتل‘، وہ زہریلا مواد جو پھیپھڑوں کے کیسنر کا سبب بن سکتا ہے

انٹرنیٹ کی تیز رفتاری کیلئے بڑی پیشرفت

سورج کے گرد روشنی کا ہالہ کہاں دیکھا گیا؟

سبز چائے کے پتوں سے بننے والا مشروب ’ماچا‘ جسے چکھنے کے لیے نوجوان قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں

پوپ فرانسس کی وفات کو ایک نجومی کی 500 سال پرانی پیشگوئیوں سے کیوں جوڑا جا رہا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی