سورج کے گرد روشنی کا ہالہ کہاں دیکھا گیا؟


چاند کے گرد ہالہ (روشنی کا دائرہ) تو اکثر وبیشتر نظر آتا رہتا ہے لیکن دنیا کو روشنی سے منور کرنے والے سورج کے گرد یہ ہالہ دیکھا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سورج کے گرد ایک روشن ہالے نے شہریوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا جب کہ یہ ہالہ کیسے بنتا ہے ماہرین فلکیات نے بتا دیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی ضلع صبیا میں شہریوں نے افق پر یہ نا قابل یقین منظر دیکھا گا۔ شہریوں نے دنیا کو روشنی سے منور کرنے والے سورج کے گرد ایک روشن دائرہ (ہالہ) دیکھا جس کو دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔اس تاریخی فلکیاتی منظر کو نہ صرف واضح طور پر دیکھا گیا بلکہ ماہرین نے اس کو دستیاویزی صورت میں ریکارڈ بھی کیا۔اس حوالے سے سعودی فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زہرہ نے بتایا کہ اس فلکی منطر کو ’’22 درجے کا ہالہ‘‘ کہتے ہیں کیونکہ اس کا زاویائی نصف قطر 22 ڈگری کو ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سورج کے گرد روشنی کا حلقہ اس وقت بنتا ہے جب سورج کی روشنی بلند اور باریک بادلوں میں موجود چھ کونوں والے برف کے ذرات (کرسٹل) میں سے گزرتے ہوئے منعکس اور منکسر ہوتی ہے۔ یہ بادل عام طور پر سائرس بادل کہلاتے ہیں، جو سرد اور بلند فضائی طبقات میں پائے جاتے ہیں۔ابو زہرہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس مظہر کو پانی کے قطروں سے بننے والے مظاہر مثلاً قوس قزح یا سورج کے تاج (Solar Corona) سے الگ سمجھنا ضروری ہے، کیوں کہ ان کی شکل اور سائنسی وجوہات مختلف ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

اچھی تصاویر کیلئے مہنگا موبائل ضروری نہیں

چین کا چاند سے لائے گئے نمونوں سے متعلق بڑا اعلان

میٹا کے اے آئی اسسٹنٹ نے واٹس ایپ صارفین کو پریشان کر دیا، مگر کیسے؟

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

کیا آپ کو معلوم ہے بادلوں کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

ایپل کا امریکی مارکیٹ کے لیے زیادہ تر آئی فونز کی پیداوار بھارت منتقل کرنے کا فیصلہ

ایپل نے امریکی مارکیٹ کے لیے زیادہ تر آئی فونز کی پیداوار بھارت منتقل کرنے کا فیصلہ

گوگل کروم پر فروخت کا دباؤ، اجارہ داری ختم کرنے کی کوششیں تیز

سینے کے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونی والی بچی کی پیچیدہ سرجری جس میں پسلیوں کو کاٹنا پڑا

غزہ کے ملبے میں ’خاموش قاتل‘، وہ زہریلا مواد جو پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے

’بہت زیادہ جلن اور خارش ہوتی ہے‘: جسم پر سلور یا گولڈن سپرے پینٹ لگانا کتنا خطرناک ہے؟

غزہ کے ملبے میں ’خاموش قاتل‘، وہ زہریلا مواد جو پھیپھڑوں کے کیسنر کا سبب بن سکتا ہے

انٹرنیٹ کی تیز رفتاری کیلئے بڑی پیشرفت

سورج کے گرد روشنی کا ہالہ کہاں دیکھا گیا؟

سبز چائے کے پتوں سے بننے والا مشروب ’ماچا‘ جسے چکھنے کے لیے نوجوان قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی