میٹا کے اے آئی اسسٹنٹ نے واٹس ایپ صارفین کو پریشان کر دیا، مگر کیسے؟


معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے اے آئی اسسٹنٹ نے واٹس ایپ صارفین کو پریشان کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے اور بالخصوص یورپ کے بہت سے واٹس ایپ صارفین یہ شکایت کر رہے ہیں کہ وہ اس نئے فیچر کو اپنی مرضی سے غیرفعال نہیں کر سکتے۔صارفین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر چیٹ انٹرفیس میں نیلے رنگ کا ایک دائرہ یعنی میٹا کا اے آئی اسسٹنٹ مستقل نظر آتا رہتا ہے جس کے باعث صارفین کو ان کی خود مختاری اور کنٹرول پر تشویش پیدا ہوتی ہے۔صارفین کی شکایت یہ ہے کہ میٹا کا دعویٰ ہے کہ اس اے آئی اسسٹنٹ فیچر کو صارفین اپنی مرضی سے استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی یہ چیٹ انٹرفیس میں خود بخود ظاہر ہوتا ہے اور اسے غیر فعال نہیں کیا جا سکتا۔صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اے آئی اسٹنٹ فیچر سوالات کے جواب دے سکتا ہے، تصاویر بنا سکتا ہے اور معلومات فراہم کر سکتا ہے لیکن پھر بھی بہت سے صارفین کو اس کا خود بخود چیٹ انٹرفیس میں ظاہر ہونا ان کی پرائیویسی کی دخل اندازی لگ رہا ہے۔صارفین نے یہ نشاندہی بھی کی کہ اے آئی ماڈلز کو تربیت دینے والا کچھ ڈیٹا ذاتی معلومات یا پائریٹڈ مواد سے حاصل کردہ ہو سکتا ہے جس سے ڈیٹا کے غلط استعمال کا خدشہ پیدا ہوتا ہے۔اس حوالے سے کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی اے آئی استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے اور میٹا کے اے آئی ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے استعمال ہونے والا ڈیٹا صارف کی رازداری سے سمجھوتہ کر سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

چین کا چاند سے لائے گئے نمونوں سے متعلق بڑا اعلان

میٹا کے اے آئی اسسٹنٹ نے واٹس ایپ صارفین کو پریشان کر دیا، مگر کیسے؟

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

کیا آپ کو معلوم ہے بادلوں کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

ایپل کا امریکی مارکیٹ کے لیے زیادہ تر آئی فونز کی پیداوار بھارت منتقل کرنے کا فیصلہ

ایپل نے امریکی مارکیٹ کے لیے زیادہ تر آئی فونز کی پیداوار بھارت منتقل کرنے کا فیصلہ

گوگل کروم پر فروخت کا دباؤ، اجارہ داری ختم کرنے کی کوششیں تیز

سینے کے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونی والی بچی کی پیچیدہ سرجری جس میں پسلیوں کو کاٹنا پڑا

غزہ کے ملبے میں ’خاموش قاتل‘، وہ زہریلا مواد جو پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے

’بہت زیادہ جلن اور خارش ہوتی ہے‘: جسم پر سلور یا گولڈن سپرے پینٹ لگانا کتنا خطرناک ہے؟

غزہ کے ملبے میں ’خاموش قاتل‘، وہ زہریلا مواد جو پھیپھڑوں کے کیسنر کا سبب بن سکتا ہے

انٹرنیٹ کی تیز رفتاری کیلئے بڑی پیشرفت

سورج کے گرد روشنی کا ہالہ کہاں دیکھا گیا؟

سبز چائے کے پتوں سے بننے والا مشروب ’ماچا‘ جسے چکھنے کے لیے نوجوان قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں

پوپ فرانسس کی وفات کو ایک نجومی کی 500 سال پرانی پیشگوئیوں سے کیوں جوڑا جا رہا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی