اچھی تصاویر کیلئے مہنگا موبائل ضروری نہیں


اپنی زندگی کے حسین لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کے پاس مہنگا موبائل ہو، خوبصورت تصاویر لینے کیلئے سستا موبائل فون بھی کام آ سکتا ہے۔ کیونکہ ایک عام اور سستے فون کا کیمرہ آپ کی سوچ سے بھی زیادہ کام کر سکتا ہے۔ کچھ مفید ٹپس پر عمل کر کے آپ اپنے یادگار لمحات کو بہترین تصاویر میں کیسے تبدیل کرسکتے ہیں، آئیے جانتے ہیں؟گرڈ لائن آن کریںگرڈ لائن third rules کے تحت آپ کی فوٹوگرافی کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ آپ کے فون کے کیمرے کا یہ سادہ سا فیچر تصویروں کو مزید خوبصورت اور دلکش بناسکتا ہے لہٰذا اپنے کیمرے کی سیٹنگز سے مت گھبرائیں اور اس میں موجود فنکشنز سے کھیلنا سیکھیں۔ گرڈ لائن آن کرنے کیلئے اپنے کیمرے کی سیٹنگز میں جائیں اور گرڈ کا آپشن ٹرن آن کردیں تاکہ آپ کے تصویر کے subject پر توجہ بآسانی مرکوز ہوسکے۔مصنوعی روشنی کے بجائے قدرتی روشنیتصویر کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے لائٹنگ کا کردار خاصا اہم ہے لہٰذا فلیش کو استعمال کرنے کے بجائے قدرتی روشنی سے فائدہ اٹھائیں۔ خاص طور پر طلوع آفتاب کے فوراً بعد یا غروب آفتاب سے پہلے ’گولڈن آور‘ کے دوران بہتر تصاویر محفوظ کی جاسکتی ہیں۔ خوبصورت تصاویر کیلئے آپ بیک لائٹنگ کے ساتھ بھی تجربہ کر سکتے ہیں یا پھر بہتر لائٹنگ کیلئے subject پر سفید کاغذ جیسے سادہ ریفلیکٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ٹائمر لگائیںٹائمر کا استعمال بغیر کسی جلدی گروپ فوٹو یا سیلف پورٹریٹ کیپچر کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے لہٰذا اچھی تصویر کیلئے ٹائمر سیٹ کریں اس کے بعد تصویر کیلئے پوزیشن سیٹ کریں۔ حتیٰ کہ ایک ساتھ متعدد شاٹس لینے کیلئے آپ ٹائمر کو برسٹ موڈ کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں اس طرح آپ زیادہ بہتر اور اچھی تصاویر لے پائیں گے۔کیمرہ موڈز کا بہتر استعمالزیادہ تر اسمارٹ فونز مختلف کیمرہ موڈ کا آپشن فراہم کرسکتے ہیں یوں آپ لی گئی تصویر کو مزید بہتر بناسکتے ہیں۔آئیے جانتے ہیں یہ موڈ کس طرح کام کرتے ہیں۔پورٹریٹ موڈ: subject کے ارد گرد کے خوبصورت بیک گراؤنڈ کو دھندلا دکھانے کیلئے۔نائٹ موڈ: فلیش کے بغیر کم روشنی میں لی جانیوالی فوٹو گرافی کے لیے۔پینوراما موڈ: اس آپشن کے استعمال کیلئے فون کو عمودی (پورٹریٹ) طریقے سے پکڑ کر شٹر کا بٹن دبائیں اور تصویر بناتے ہوئے تیر کے نشان کی طرف فون کو گھمائیں۔میکرو موڈ: کلوز اپ شاٹس میں اچھے نتائج کیلئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

اچھی تصاویر کیلئے مہنگا موبائل ضروری نہیں

کم قیمت میں نئی الیکٹرک کار متعارف

چین کا چاند سے لائے گئے نمونوں سے متعلق بڑا اعلان

میٹا کے اے آئی اسسٹنٹ نے واٹس ایپ صارفین کو پریشان کر دیا، مگر کیسے؟

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

کیا آپ کو معلوم ہے بادلوں کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

ایپل کا امریکی مارکیٹ کے لیے زیادہ تر آئی فونز کی پیداوار بھارت منتقل کرنے کا فیصلہ

ایپل نے امریکی مارکیٹ کے لیے زیادہ تر آئی فونز کی پیداوار بھارت منتقل کرنے کا فیصلہ

گوگل کروم پر فروخت کا دباؤ، اجارہ داری ختم کرنے کی کوششیں تیز

سینے کے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونی والی بچی کی پیچیدہ سرجری جس میں پسلیوں کو کاٹنا پڑا

غزہ کے ملبے میں ’خاموش قاتل‘، وہ زہریلا مواد جو پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے

’بہت زیادہ جلن اور خارش ہوتی ہے‘: جسم پر سلور یا گولڈن سپرے پینٹ لگانا کتنا خطرناک ہے؟

غزہ کے ملبے میں ’خاموش قاتل‘، وہ زہریلا مواد جو پھیپھڑوں کے کیسنر کا سبب بن سکتا ہے

انٹرنیٹ کی تیز رفتاری کیلئے بڑی پیشرفت

سورج کے گرد روشنی کا ہالہ کہاں دیکھا گیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی