انڈیا میں پھنسے اپنے شہریوں کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس لینے کو تیار ہیں: پاکستان


پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس لینے کے لیے تیار ہے اگر انڈیا کی جانب سے اُن کو سرحد پار کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔جمعے کو میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستانی شہریوں کے لیے واہگہ بارڈر کھلا رہے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’انڈیا کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے ختم کرنے کے فیصلے نے سنگین انسانی چیلنجز پیدا کیے۔ متعدد مریض جن کی صحت اچھی نہیں تھی اُن کو اپنا علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنا پڑا۔‘بیان کے مطابق ’مزید برآں خاندانوں کے منقسم ہونے اور بچوں کے اپنے والدین میں سے کسی ایک سے جدا ہونے کی اطلاعات ہیں۔‘پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ واہگہ اٹاری بارڈر کراس کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2025 تھی۔’اس تناظر میں ہم میڈیا کی ان رپورٹس سے آگاہ ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کچھ پاکستانی شہری اٹاری میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اگر انڈین حکام انہیں اپنی طرف سے سرحد پار کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو ہم اپنے شہریوں کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘ گذشتہ ماہ 22 اپریل کو انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں عسکریت پسندوں نے 26 سیاحوں کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ انڈیا نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد معطل کر دیا جبکہ پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے اسلام آباد میں اپنا سفارتی عملہ بھی کم کر لیا۔ انڈیا میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کے مطالبے بھی ہو رہے ہیں۔واہگہ اٹاری بارڈر کراس کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2025 تھی۔ فائل فوٹو: اے ایف پیپاکستان نے جوابی اقدامات کے طور پر شملہ معاہدے سے نکلنے کی دھمکی دیتے ہوئے جہاں انڈین شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا وہیں اپنی فضائی حدود بھی انڈین ایئرلائنز کے لیے بند کر دیں۔سعودی عرب، ترکیہ اور امریکہ سمیت متعدد ملکوں نے دونوں ملکوں کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی کے لیے کوششیں کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس

اسحٰق ڈار کی کاجا کلاس سے ٹیلی فونک گفتگو

جامعہ پشاور میں 250 اساتذہ کی کمی کا انکشاف

لگژری سیلون سے متعلق پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ

سندھ حکومت پرائیویٹ ٹیکسی سروس کو کیوں ریگولیٹ کر رہی ہے؟

کمپیٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کے جرمانے کم کر دیئے

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘ کور کمانڈر کانفرس

بھارت نے آئی ایس پی آر کا ایکس اکاؤنٹ معطل و یوٹیوب چینل بلاک کردیا

اگرجنگ ہوئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا، خواجہ سعد رفیق

آرمی چیف نے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے، فیصل واوڈا

وزیر اعظم سے امارتی سفیر کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

خریف کیلئے پانی کی تقسیم، ارسا نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

بجلی کے مہنگے منصوبے ختم کرنے سے عام صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟

نوشکی: آتشزدگی میں جھلسنے والے پانچ افراد دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی کُل تعداد چھ

پی ٹی آئی کے 82 ملزمان کا اعتراف جرم، عدالت نے سزا سنادی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی