سندھ طاس معاہدے کی معطلی : پاکستان کا بڑا فیصلہ


سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اعلان کے بعد پاکستان نے بھارت کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بھارتی اعلان پرآئینی وقانونی مشاورت جاری ہے۔ذرائع انڈس کمیشن نے کہا کہ وزارت خارجہ، آبی وسائل اور قانون نے ابتدائی ہوم ورک کرلی اور بھارت کو چند روز میں باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے، نوٹس میں معاہدہ معطلی کی ٹھوس وجوہات مانگی جائیں گی۔ ذرائع نے کہا کہ پاکستان کا عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی غور جاری ہے، اقدام کا مقصد پاکستان کے مؤقف کو قانونی اور اخلاقی جواز دینا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت کی آبی جارحیت کو مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جائے گا اور پاکستان کو قانونی سبقت ہے ،امید ہے بھارت کو جلد نظر ثانی کرنا پڑے گی۔ذرائع انڈس کمیشن نے بتایا کہ حکومت و کابینہ کی منظوری کے بعد تمام اقدامات کیے جائیں گے۔یاد رہے اس سے قبل ھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان نے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع نے کہا تھا کہ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدے کی معطلی پر اپنی رائے کابینہ کو دے گا، جس کے بعد وزیر اعظم کابینہ ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قانونی و آئینی پوزیشن بھارت کےمقابلے انتہائی مضبوط ہے، انڈس واٹر ٹریٹی سے ہٹ کر بھارت نے یکطرفہ غلط اقدام اٹھایا ہے، پاکستان جلد قانونی ماہرین کی رپورٹ کی روشنی میں ورلڈ بینک جانے کا اعلان کرسکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملے: ایک لیویز اہلکار ہلاک، سات مسافر زخمی

ایک خانہ بدوش سمگر جس نے پاکستان میں یورپ جانے کے خواب کو گھناؤنے کاروبار میں بدل دیا

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس

اسحٰق ڈار کی کاجا کلاس سے ٹیلی فونک گفتگو

جامعہ پشاور میں 250 اساتذہ کی کمی کا انکشاف

لگژری سیلون سے متعلق پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ

سندھ حکومت پرائیویٹ ٹیکسی سروس کو کیوں ریگولیٹ کر رہی ہے؟

کمپیٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کے جرمانے کم کر دیئے

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘ کور کمانڈر کانفرس

بھارت نے آئی ایس پی آر کا ایکس اکاؤنٹ معطل و یوٹیوب چینل بلاک کردیا

اگرجنگ ہوئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا، خواجہ سعد رفیق

آرمی چیف نے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے، فیصل واوڈا

وزیر اعظم سے امارتی سفیر کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

خریف کیلئے پانی کی تقسیم، ارسا نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

بجلی کے مہنگے منصوبے ختم کرنے سے عام صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی