’سیاحت بہت زیادہ متاثر ہوئی‘، جنگ کے خدشات کے باعث وادی نیلم سیاحوں سے خالی


پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں واقع وادی نیلم اپنے قدرتی حسن اور خوبصورت نظاروں کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ہر سال گرمیوں کے موسم میں تقریباً تین لاکھ سیاح اس جنت نظیر وادی کا رخ کرتے ہیں۔لیکن اس مرتبہ گرمیوں کے آغاز پر ہی ہمسایہ ملک انڈیا کے ساتھ حالات اس قدر کشیدہ ہو گئے کہ جنگ کی خبروں کے خوف سے سیاح وادی نیلم آنے سے کترا رہے ہیں۔خیال رہے کہ 22 اپریل کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں۔وادی نیلم لائن آف کنٹرول سے صرف تین کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے لہٰذا سرحد پر ہونے والی کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی یہاں کے رہائشیوں کی زندگی پر بھی اثرانداز ہوتی ہے۔وادی میں واقع ایک ہوٹل کے مالک رفاقت حسین نے بتایا کہ اس حالیہ تنازع سے سیاحتی صنعت بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔’اکثر سیاح جاچکے ہیں اور اپنے شہروں کو واپس چلے گئے ہیں کیونکہ جنگ کا خطرہ ہے۔‘پہلگام حملے کے بعد سے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں حکام نے متعدد سیاحتی مقامات کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے تاہم پاکستان کی طرف کے علاقوں میں ایسے کوئی احکامات نہیں جاری کیے گئے۔پاکستانی سرحدی علاقے چکوٹھی میں بازار معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں تاہم وہاں کے باسیوں کو خدشات ضرور ہیں۔عام طور پر ہر سال تقریباً 3 لاکھ سیاح وادی نیلم کا رخ کرتے ہیں۔ فوٹو: اے پیبشیر مغل نامی ایک دکان کے مالک نے ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، ’ہماری تمام دعائیں امن کے لیے ہیں کیونکہ جنگ سے سب سے پہلے عام شہری متاثر ہوتے ہیں۔‘تاہم بشیر مغل کا کہنا تھا کہ جنگ چھڑنے کی صورت میں وہ پاکستان کی فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔ماضی میں حکومت پاکستان سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کو بنکرز کی تعمیر میں مدد فراہم کرتی تھی تاکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران خود کو محفوظ کیا جا سکے۔ تاہم ان علاقوں کی آبادی میں کافی اضافہ ہو چکا ہے اور کچھ گھروں میں خود کو محفوظ کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے۔رہائشی بشیر مغل نے خبردار کیا کہ جنگ کی صورت میں مقامی سطح پر ہونے والا نقصان تباہ کن ہوگا۔چکوٹھی کی رہائشی سائقہ نصیر نے سرحد پر ہونے والی شدید فائرنگ کی یادوں کو دہراتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر میں ایک بنکر موجود ہے۔’اگر جنگ ہو گئی تو ہم وہیں (بنکر میں) پناہ لیں گے۔ ہم کہیں نہیں بھاگیں گے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس

اسحٰق ڈار کی کاجا کلاس سے ٹیلی فونک گفتگو

جامعہ پشاور میں 250 اساتذہ کی کمی کا انکشاف

لگژری سیلون سے متعلق پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ

سندھ حکومت پرائیویٹ ٹیکسی سروس کو کیوں ریگولیٹ کر رہی ہے؟

کمپیٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کے جرمانے کم کر دیئے

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘ کور کمانڈر کانفرس

بھارت نے آئی ایس پی آر کا ایکس اکاؤنٹ معطل و یوٹیوب چینل بلاک کردیا

اگرجنگ ہوئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا، خواجہ سعد رفیق

آرمی چیف نے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے، فیصل واوڈا

وزیر اعظم سے امارتی سفیر کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

خریف کیلئے پانی کی تقسیم، ارسا نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

بجلی کے مہنگے منصوبے ختم کرنے سے عام صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟

نوشکی: آتشزدگی میں جھلسنے والے پانچ افراد دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی کُل تعداد چھ

پی ٹی آئی کے 82 ملزمان کا اعتراف جرم، عدالت نے سزا سنادی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی