پاک بھارت کشیدگی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج


بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور جنگ کی دھمکیوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ اجلاس پاکستان کی باضابطہ درخواست پر بلایا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو ہدایات جاری کیں  جن کی روشنی میں یہ سفارتی قدم اٹھایا گیا،سلامتی کونسل کا اجلاس  بند کمرہ ہوگا  جس میں 5 مستقل اور 10 غیر مستقل ارکان کے مندوبین شریک ہوں گے۔اجلاس کے دوران پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد سلامتی کونسل کے ارکان کو بھارت کی حالیہ دھمکی آمیز بیانات، پروپیگنڈے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے جیسے بھارتی اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جنہیں پاکستان بین الاقوامی قوانین اور دو طرفہ معاہدوں کی صریح خلاف ورزی قرار دے رہا ہے۔مزید برآں، پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد اجلاس کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق رات 2:30  میڈیا سے بات کریں گے اور اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ پاکستانی سفارتی حکام کا مؤقف ہے کہ بھارت کی دھمکی آمیز زبان نہ صرف علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے بھی سنجیدہ خدشات پیدا کر رہی ہے، جنہیں دنیا کے سامنے اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مسلمان لڑکی پاکستانی پرچم کو بچانے کے لئے بھارتی انتہا پسندوں سے لڑ پڑی ! ویڈیو نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں

پاکستان اور انڈیا کے زیراتنظام کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں کمی، ’شدید نقصان ہوگا‘

رضاکارانہ طور پر امریکہ چھوڑنے والے تارکین وطن کے لیے ایک ہزار ڈالر کا پیکیج

پاکستان سے کشیدگی، انڈین حکومت کا شہریوں کو ٹریننگ دینے کا فیصلہ

پاک بھارت کشیدگی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج

انڈیا میں کئی دہائیوں سے سرگرم ماؤ نواز باغی کون ہیں؟

پاکستان اور انڈیا ’زیادہ سے زیادہ تحمل‘ کا مظاہرہ کریں: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پاک بھارت کشیدگی پر، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج رات ہوگا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش

امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر بھی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا

الکتراز جیل: ماضی میں بدنامِ زمانہ گینگسٹرز کی آماجگاہ جسے صدر ٹرمپ نے دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے

’ٹرمپ کا خوف‘، یورپ منتقل ہونے والے امریکیوں کی تعداد میں اضافہ

اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ پر ’قبضے‘ کے منصوبے کی منظوری دے دی

نپولین: افریقہ کے دور افتادہ جزیرے سینٹ ہیلینا پر فرانسیسی جرنیل کے آخری ایام کیسے گزرے

نہیں جانتا کہ مجھے آئین کی حاکمیت کو برقرار رکھنا چاہیے کہ نہیں: صدر ٹرمپ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی