رضاکارانہ طور پر امریکہ چھوڑنے والے تارکین وطن کے لیے ایک ہزار ڈالر کا پیکیج


امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنے ملک جانے کے لیے آمادگی ظاہر کرنے والے تارکین وطن کو سفری اخراجات کی مد میں ایک ہزار ڈالر دے گی۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے ایسے تارکین وطن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ یہاں غیرقانونی طور پر موجود ہیں تو گرفتاری سے بچنے کے لیے خود سے اپنے ملک جانا ایک بہترین، محفوظ اور سب سے سستا طریقہ ہے۔‘سیکریٹری کرسٹی نوم کا کہنا تھا کہ ’محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی اب ’سی بی پی ہوم ایپ‘ کے ذریعے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو مالی سفری امداد اور ان کے آبائی ملک واپس جانے کے لیے وظائف پیش کر رہا ہے۔‘محکمے نے کہا ہے کہ ایک ہزار ڈالر کا وظیفہ ان افراد کو ادا کیا جائے گا جو خود سے ڈیپورٹ ہو کر اپنے آبائی ملک پہنچیں گے اور ایپ اس کی تصدیق کرے گی۔ہوم لینڈ سکیورٹی محکمے نے بیان میں مزید کہا کہ ’خود کو ملک بدر کرنا امریکہ چھوڑنے کا ایک باوقار طریقہ ہے اور یہ غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے سامنے آنے سے بچنے کی اجازت دے گا۔‘محکمے کے مطابق سفری امداد اور وظیفہ کی ادائیگی کے باوجود بھی ’یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ’سی بی پی ہوم‘ کے استعمال کے ذریعے امریکی بدری کے اخراجات میں تقریباً 70 فیصد کمی آئے گی۔‘کہا گیا ہے کہ اس وقت کسی غیردستاویزی تارکین کو گرفتار کرنے، حراست میں لینے اور امریکہ بدر کرنے کی اوسط لاگت 17 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔محکمے کے مطابق ہنڈوراس سے تعلق رکھنے والے ایک غیردستاویزی تارک وطن پہلے ہی گھر واپسی کے لیے اس پروگرام سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکی ووٹرز سے وعدہ کیا تھا کہ وہ دوبارہ صدر بن کر لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن کو اُن کے آبائی ملکوں کو واپس بھیجیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مسلمان لڑکی پاکستانی پرچم کو بچانے کے لئے بھارتی انتہا پسندوں سے لڑ پڑی ! ویڈیو نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں

پاکستان اور انڈیا کے زیراتنظام کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں کمی، ’شدید نقصان ہوگا‘

رضاکارانہ طور پر امریکہ چھوڑنے والے تارکین وطن کے لیے ایک ہزار ڈالر کا پیکیج

آپریشن کے دوران حاملہ عورت کے پیٹ میں بینڈیج بھول گئے۔۔ پھر کیا ہوا؟

پاکستان سے کشیدگی، انڈین حکومت کا شہریوں کو ٹریننگ دینے کا فیصلہ

پاک بھارت کشیدگی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج

انڈیا میں کئی دہائیوں سے سرگرم ماؤ نواز باغی کون ہیں؟

پاکستان اور انڈیا ’زیادہ سے زیادہ تحمل‘ کا مظاہرہ کریں: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پاک بھارت کشیدگی پر، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج رات ہوگا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش

امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر بھی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا

الکتراز جیل: ماضی میں بدنامِ زمانہ گینگسٹرز کی آماجگاہ جسے صدر ٹرمپ نے دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے

’ٹرمپ کا خوف‘، یورپ منتقل ہونے والے امریکیوں کی تعداد میں اضافہ

اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ پر ’قبضے‘ کے منصوبے کی منظوری دے دی

نپولین: افریقہ کے دور افتادہ جزیرے سینٹ ہیلینا پر فرانسیسی جرنیل کے آخری ایام کیسے گزرے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی