پاکستان سے کشیدگی، انڈین حکومت کا شہریوں کو ٹریننگ دینے کا فیصلہ


انڈیا کی حکومت نے پہلگام میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے 26 سیاحوں کے قتل کے بعد کے حالات اور پاکستان سے کشیدگی کے تناظر میں شہری دفاع کی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈین حکام نے کہا ہے کہ مختلف ریاستوں میں یہ مشقیں بدھ کو ہوں گی۔انڈیا کی وزارت داخلہ کے سینیئر مشیر کنچن گپتا نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ ’وزارت داخلہ مؤثر شہری دفاع کے لیے کئی ریاستوں کو موک ڈرلز (شہریوں کی ٹریننگ) کروانے کے لیے کہا ہے۔کنچن گپتا نے کہا کہ ’ان مشقوں میں شہری دفاع کے تناظر میں ’انخلا کی منصوبہ بندی‘ اور ’شہریوں اور طلبہ وغیرہ کی ٹریننگ‘ شامل ہو گی تاکہ کسی بھی حارحانہ حملے کی صورت میں وہ خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ان مشقوں کے دوران فضائی حملوں سے متعلق وارننگ سائرن، بلیک آؤٹ کی تیاریاں اور کیموفلاج کے لیے جگہوں کی تیاری شامل ہو گی۔پہلگام حملے کے بعد انڈیا نے اس کی منصوبہ بندی کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا جسے پاکستان تسلسل کے ساتھ مسترد کر رہا ہے۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی حکومت نے بھی لائن آف کنٹرول پر ممکنہ کشیدگی کے تناظر میں شہریوں اور سکولوں کے طلبہ کو شہری دفاع سے متعلق مشقیں کروائی ہیں۔انڈیا کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے دوران پیر ہی کو پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والے الفتح میزائل 120 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔دوسری جانب انڈیا کی فوج نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر واقع مختلف مقامات پر پاکستانی فوج کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔انڈین فوج کے مطابق لائن آف کنٹرول پر 24 اپریل کے بعد سے ہر رات ایسی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

رضاکارانہ طور پر امریکہ چھوڑنے والے تارکین وطن کے لیے ایک ہزار ڈالر کا پیکیج

پاکستان سے کشیدگی، انڈین حکومت کا شہریوں کو ٹریننگ دینے کا فیصلہ

پاک بھارت کشیدگی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج

انڈیا میں کئی دہائیوں سے سرگرم ماؤ نواز باغی کون ہیں؟

پاکستان اور انڈیا ’زیادہ سے زیادہ تحمل‘ کا مظاہرہ کریں: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پاک بھارت کشیدگی پر، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج رات ہوگا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش

امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر بھی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا

الکتراز جیل: ماضی میں بدنامِ زمانہ گینگسٹرز کی آماجگاہ جسے صدر ٹرمپ نے دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے

’ٹرمپ کا خوف‘، یورپ منتقل ہونے والے امریکیوں کی تعداد میں اضافہ

اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ پر ’قبضے‘ کے منصوبے کی منظوری دے دی

نپولین: افریقہ کے دور افتادہ جزیرے سینٹ ہیلینا پر فرانسیسی جرنیل کے آخری ایام کیسے گزرے

نہیں جانتا کہ مجھے آئین کی حاکمیت کو برقرار رکھنا چاہیے کہ نہیں: صدر ٹرمپ

کبھی پوپ تو کبھی ’بدی کی علامت‘: ٹرمپ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر پر تنقید، ’آپ کو پتا ہو گا کہ سرخ لائٹ بُرے لوگوں کی نشانی ہے‘

فیل ہونے پر بیٹے کو کیک کھلایا اور پارٹی دی۔۔ باپ کا ایسا عمل جو اولاد کے ساتھ ہر والدین کو نیا سبق دے گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی