انڈین کرکٹر محمد شامی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی


این ڈی ٹی وی سپورٹس کے مطابق انڈین کرکٹر محمد شامی کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ اتوار کے روز اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے سائبر کرائم پولیس سٹیشن میں محمد شامی کے بھائی حسیب نے واقعے کی ایف آئی آر درج کروائی۔ایف آئی آر کے مطابق راجپوت سندر نامی شخص نے ای میل کے ذریعے شامی کو جان سے مارنے کی  دھمکی دی اور ایک کروڑ انڈین روپے کا مطالبہ کیا۔محمد شامی انڈیا میں کھیلی جا رہی انڈین پریمئر لیگ کا حصہ ہیں اور رواں سیزن سن رائزر حیدر آباد کے لیے کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو بھی ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ ڈی سی پی (سنٹرل) وی ہرشا وردھن کا کہنا تھا کہ ’ہمیں گوتم گمبھیر سے منسلک ایک ای میل آئی ڈی پر موصول ہونے والی مبینہ دھمکی کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ گوتم گمبھیر پہلے ہی دہلی پولیس کی حفاظت میں ہیں اور ہم مخصوص حفاظتی انتظامات پر تبصرہ نہیں کرتے۔‘انڈین میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پہلگام  حملے کے بعد گوتم گمبھیر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فرانسیسی صدر شامی رہنما احمد الشرع کے پہلے دورۂ یورپ کی میزبانی کریں گے

نریندر مودی بزدل آدمی ہیں، پہلگام واقعے پر قوم سے معافی مانگیں: سابق گورنر کشمیر

برطانوی کا ویزے محدود کرنے پر غور، کیا پاکستانی بھی متاثر ہوں گے؟

اسرائیل کا فضائی حملہ، صنعا ائیرپورٹ تباہ

برطانیہ حکومت کا ویزے محدود کرنے پر غور، کیا پاکستانی بھی متاثر ہوں گے؟

اسرائیل کا فضائی حملہ، صنعا ائیرپورٹ کو مکمل تباہ

سٹوڈنٹ ویزے پر برطانیہ پہنچنے والے ’مشتبہ‘ پاکستانیوں پر پابندیوں کا منصوبہ

سٹودنٹ ویزے پر برطانیہ پہنچنے والے ’مشتبہ‘ پاکستانیوں پر پابندیوں کا منصوبہ

اسرائیل کا غزہ پر ’قبضے‘ کا منصوبہ، فرانس کی شدید الفاظ میں مذمت

انڈین کرکٹر محمد شامی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی

ٹرمپ کے ہالی وڈ پر ٹیرف پلان کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟

آن لائن اکاؤنٹ جو 63 برس قبل لاپتا ہونے والی خاتون تک پہنچنے کا ذریعہ بنا

مسلمان لڑکی پاکستانی پرچم کو بچانے کے لئے بھارتی انتہا پسندوں سے لڑ پڑی ! ویڈیو نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں

پاکستان اور انڈیا کے زیراتنظام کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں کمی، ’شدید نقصان ہوگا‘

برطانیہ کی نئی ویزا پالیسی کا ممکنہ ہدف پاکستان اور نائیجریا جیسے ممالک کیوں ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی