اسرائیل کا غزہ پر ’قبضے‘ کا منصوبہ، فرانس کی شدید الفاظ میں مذمت


فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی نئی فوجی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک ریڈیو انٹرویو میں وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ نے کہا کہ ’یہ ناقابل قبول ہے اور اسرائیلی حکومت انسانی ہمدردی کے قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔‘اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے اس منصوبے کی منظوری دی تھی جس کے بارے میں ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا تھا کہ ’غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنا ہوگا۔‘اگر اس منصوبے پر عمل درآمد کیا گیا تو فلسطینی سرزمین میں اسرائیل کی کارروائیاں مزید بڑھیں گی اور ممکنہ طور پر بین الاقوامی سطح پر اس کی شدید مخالفت کی جائے گی۔اسرائیلی کابینہ کے وزرا نے پیر کی صبح ووٹنگ کے بعد اس منصوبے کی منظوری دی تھی، اسرائیلی فوجی سربراہ نے غزہ میں آپریشن کی توسیع کے پیش نظر ہزاروں ریزرو سپاہیوں کو بھی طلب کر رکھا ہے۔حکام نے کہا تھا کہ نئے منصوبے کے تحت اسرائیل حماس کو شکست دینا اور غزہ میں رہ جانے والے یرغمالیوں کو رہا کرنا چاہتا ہے۔ جبکہ لاکھوں فلسطینیوں کو جنوبی غزہ منتقل کر رہا ہے جس سے انسانی بحران شدت اختیار کر جائے گا۔ مارچ کے وسط میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں حملے تیز کیے ہیں۔ اسرائیل کے زیر کنٹرول غزہ کا تقریباً 50 فیصد علاقہ ہے۔جنگ بندی کے خاتمے سے قبل اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کا داخلہ بھی روک دیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فرانسیسی صدر شامی رہنما احمد الشرع کے پہلے دورۂ یورپ کی میزبانی کریں گے

نریندر مودی بزدل آدمی ہیں، پہلگام واقعے پر قوم سے معافی مانگیں: سابق گورنر کشمیر

برطانوی کا ویزے محدود کرنے پر غور، کیا پاکستانی بھی متاثر ہوں گے؟

اسرائیل کا فضائی حملہ، صنعا ائیرپورٹ تباہ

برطانیہ حکومت کا ویزے محدود کرنے پر غور، کیا پاکستانی بھی متاثر ہوں گے؟

اسرائیل کا فضائی حملہ، صنعا ائیرپورٹ کو مکمل تباہ

سٹوڈنٹ ویزے پر برطانیہ پہنچنے والے ’مشتبہ‘ پاکستانیوں پر پابندیوں کا منصوبہ

سٹودنٹ ویزے پر برطانیہ پہنچنے والے ’مشتبہ‘ پاکستانیوں پر پابندیوں کا منصوبہ

اسرائیل کا غزہ پر ’قبضے‘ کا منصوبہ، فرانس کی شدید الفاظ میں مذمت

انڈین کرکٹر محمد شامی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی

ٹرمپ کے ہالی وڈ پر ٹیرف پلان کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟

آن لائن اکاؤنٹ جو 63 برس قبل لاپتا ہونے والی خاتون تک پہنچنے کا ذریعہ بنا

مسلمان لڑکی پاکستانی پرچم کو بچانے کے لئے بھارتی انتہا پسندوں سے لڑ پڑی ! ویڈیو نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں

پاکستان اور انڈیا کے زیراتنظام کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں کمی، ’شدید نقصان ہوگا‘

برطانیہ کی نئی ویزا پالیسی کا ممکنہ ہدف پاکستان اور نائیجریا جیسے ممالک کیوں ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی