پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔اتوار کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کراچی کنگز نے 14ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا کر مقابلہ اپنے نام کیا۔اس سے قبل لاہور قلندرز نے مقررہ 15 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے تاہم کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لیے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ تحت 168 کا ہدف ملا تھا۔کراچی کنگز کی اننگزکراچی کنگز کی جانب سے عرفان خان نے پانچ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے نہ کہ صرف 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی بلکہ لاہور قلندرز سے فتح بھی چھین لی۔ان کے علاوہ سعد بیگ 25، ڈیوڈ وارنر 24، ٹم سیفرٹ 24، جیمز ونس 13، محمد نبی 15 اور خوشدل شاہ نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن علی ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔قلندرز کی جانب سے حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے دو، دو جبکہ آصف آفریدی اور رشاد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔لاہور قلندرز کی اننگزلاہور قلندرز کی جانب سے محمد نعیم 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ان کے علاوہ فخر زمان 51، عبداللہ شفیق 18، سکندر رضا آٹھ، سیم بلینگز دو اور آصف علی دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ رشاد حسین صفر اور آصف آفریدی چھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔عرفان خان نے 48 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی (فوٹو: پی ایس ایل)ڈیرل مچل اور شاہین آفریدی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔اس سے قبل آٹھویں اوور میں بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تھا تاہم اس کے بعد میچ کے اوورز 20 سے کم کر کہ 15 تک محدود کر لیے گئے تھے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے چار جبکہ میر حمزہ، حسن علی اور عامر جمال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ کراچی کنگز کی کپتانی کے ڈیوڈ وارنر کے سپرد تھی۔اسی طرح سے پی ایس ایل کی پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔بارش کی وجہ سے آٹھویں اوور میں میچ روک دیا گیا تھا (فوٹو: پی ایس ایل)اس میچ کے بعد کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے پر جبکہ لاہور قلندرز نو پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے۔لاہور قلندرز کی ٹیماس میچ میں لاہور قلندرزکے سکواڈ میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، رشاد حسین، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور آصف آفریدی شامل تھے۔کراچی کنگز کی ٹیماس میچ میں کراچی کنگز کے سکواڈ میں ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، سعد بیگ، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ شامل تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان سپر لیگ کے 8 میچز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

انڈیا پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی، انڈین پریمیئر لیگ ایک ہفتے کے لیے معطل

انڈیا پاکستان کشیدگی کے دوران دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل کی معطلی اہم کیوں ہے؟

پی ایس ایل: اب تک اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کون؟

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ

’کرپشن کا خاتمہ‘ ، پی ایس ایل 10 میں انٹیگریٹی آفیسرز کیوں نہیں ہیں؟

انڈیا پاکستان کشیدگی، آئی پی ایل کا میچ دھرم شالہ سے احمد آباد منتقل کر دیا گیا

آئی پی ایل کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار

آئی پی ایل کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار، غیر ملکی کھلاڑی پریشان

پی ایس ایل 10: آج کا راولپنڈی میں شیڈول میچ ملتوی، بقیہ میچز کراچی منتقل

انڈین کے کپتان روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پی ایس ایل 10 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، پی سی بی

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل کا شیڈول کیا ہوگا؟

ملتان سلطانز کی مسلسل ناکامیوں پر کوچ نے معذرت کر لی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی