شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب


پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’گذشتہ رات انڈیا نے جارحیت کر کے فاش غلطی کی اور اسے اس غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔‘ بدھ کی رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہمارے شاہینوں نے فضا میں ایسا طوفان برپا کیا کہ دشمن چیخ اٹھا، انڈیا کے پانچ جنگی طیارے جو ان کا غرور تھے، اب صرف راکھ، ملبہ اور نشانِ عبرت بن چکے۔‘’یہ انڈیا کو ہمارا دندان شِکن جواب تھا جس میں سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کی گرج تھی، جو کل رات دوبارہ پورے زور سے گونجی اور ہمارے شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں۔‘وزیراعظم نے سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ’پاک فوج نے ایک بار پھر دشمن پر اپنی برتری ثابت کردی۔ پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لیے پوری قوم یک جان دو قالب ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’انڈیا کے بزدلانہ حملے میں ہمارے 26 شہری شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے، پوری قوم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔‘وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ان شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب ضرور لیا جائے گا۔‘’یہ وہ بزدل دشمن ہے، جو نہتے انسانوں پر حملہ کر کے خود کو طاقت ور سمجھتا ہے، لیکن کل رات ہم نے ثابت کیا کہ پاکستان اپنے دفاع میں منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔‘وزیراعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’انڈیا کی یہ خام خیالی ہے کہ اس کی مہم جوئی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہماری توجہ ہٹا سکے گی۔‘’پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانیں قربان کیں اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے والے انڈین ’ہیروپ ڈرونز‘ کس قدر مہلک ہو سکتے ہیں؟

آزاد کشمیر حافظ تیری نظر سری نگر کے نعروں سے گونج اٹھا

پاک بھارت کشیدگی، بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ

آذربائیجان کا پاکستان کی مکمل حمایت اور بھرپور ساتھ دینے کا اعلان

بھارت کی دراندازی کی کوشش، اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز گرا چکے ہیں: آئی ایس پی آر

’امید کا پیغام‘، بلوچستان کی پہلی ہندو اسسٹنٹ کمشنر

انڈیا کے 25 اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ‘ ڈرون مار گرائے ہیں، آئی ایس پی آر

ڈرونز کا مقصد کیا ہے اور انہیں ملکی حدود میں داخل ہونے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟

پاکستان کا ’انڈین‘ ڈرونز گرانے کا دعویٰ، ملکی حدود میں داخل ہونے سے روکا جا سکتا ہے؟

لائیو: پاکستان نے انڈیا کے 12 ڈرون مار گرائے ہیں، ترجمان مسلح افواج

لائیو: کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس شام 6 بجے تک بند

کشیدگی سے فضائی آپریشن متاثر، کس پاکستانی ایئرپورٹ پر کیا صورتحال ہے؟

پاکستان نے انڈیا کے 12 ڈرون مار گرائے ہیں، ترجمان مسلح افواج

دو جوہری طاقتوں کے درمیان براہِ راست عسکری ٹکراؤ: ’صورتحال حقیقی طور پر خطرناک ہو چکی ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی