بھارت کی دراندازی کی کوشش، اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز گرا چکے ہیں: آئی ایس پی آر


بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں اسرائیلی ساختہ جدید ہیروپ ڈرون چھوڑ دیے، تاہم پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے تمام ڈرونز کو گرادیا، اس دوران ڈرونز کا ملبہ گرنے سے 2 افراد شہید، 2 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ اور گلشن حدید میں 2 ڈرون گرائے گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں ڈرون تباہ ہونے کے بعد گرنے سے مختیار نامی کسان جاں بحق، جب کہ اس کا والد ایدھن زخمی ہوگیا۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھارت کے جاسوس ڈرون تباہ کرد یے گئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور میں صبح سے اب تک 3 ڈرون گرائے جاچکے ہیں، والٹن روڈ لاہور پر 2 ڈرون گرائے گئے ، ایک ڈیفنس میں گرایا گیا، ایک ڈرون اسرائیلی ساختہ تھا۔راولپنڈی میں بھی 2 جاسوس ڈرون مار گرانے کی اطلاع ملی ہے، ڈرون گرنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، ایک ڈرون راولپنڈی ریس کورس گراؤنڈ میں گرا۔گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 2 ڈرون مار گرائے گئے، دونوں ڈرونز کے ملبے مل گئے، ایک ڈرون کا ملبہ گاؤں پیر جھنڈ کے کھیتوں اور دوسرے ڈرون کا ملبہ واہنڈو کے ٹوکریاں گاؤں سے ملا ہے۔شیخوپورہ کےگاؤں باہومان کے قریب بھی بھارتی ڈرون مارگرایا گیا۔ چکوال کے تھانہ ڈوہمن کی حدود میں مبینہ طور پر بھارت کا جاسوس ڈرون کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بہاولپور کے قریب چولستان میں بھارتی ڈرون بھی گرایا گیا ہے۔اٹک میں بھی ایک ڈرون گرائے جانے کی اطلاع ملی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق اٹک کے علاقے ڈھوک اعوان میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بھارتی ڈرون مارگرایا، ڈرون کا ملبہ گرنے سے محبوب نامی شہری جاں بحق ہوا، سیکیورٹی اداروں نے ڈرون کے ملبے کو تحویل میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعات کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔اس کے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کے لیے اجازت اور مکمل اختیارات دے دیے ہیں، پاکستان نے بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پشاور کا ویمن پولیس سٹیشن جہاں کبھی ایف آئی آر نہیں ہوئی

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی سے خیبر پختونخوا میں سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی سے خیبر پختونخوا میں سیاحت متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان انڈین ڈرونز کو کیوں نہیں روک سکا؟

ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی یقینی ہوگئی، وزیردفاع

عوام جھوٹی اطلاعات پھیلانے والوں سے محتاط رہیں، مریم اورنگزیب

پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سکھ کمیونٹی کا بھارت کو کرارا جواب

بھارت مخالف خواجہ سراؤں کا احتجاج، مودی مردہ باد کے نعرے

کراچی ائیرپورٹ رات 12 بجے تک بند کردیا گیا

پنجاب حکومت نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہدایات جاری کردیں

عوام افواہوں اور جھوٹی خبروں سے محتاط رہیں

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے والے انڈین ’ہیروپ ڈرونز‘ کس قدر مہلک ہو سکتے ہیں؟

آزاد کشمیر حافظ تیری نظر سری نگر کے نعروں سے گونج اٹھا

پاک بھارت کشیدگی، بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی