عوام افواہوں اور جھوٹی خبروں سے محتاط رہیں


پاک بھارت کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ہے، حکام کی جانب سے جھوٹی خبروں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ 25 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون گرائے جانے کے باوجود سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہے، اشیاء مہنگی ہونےکی خبریں پھیلائی جانے لگی ہیں۔سرکاری افسروں کے نام سے جعلی پیغامات گردش کر رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک جعلی نوٹیفکیشن ڈی سی لاہور کے نام سے پھیلا جس میں لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 8 اور عسکری 11 سے لوگوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی تھی۔جیو فیکٹ چیک کی ٹیم نے اس نوٹیفکیشن کا تجزیہ کیا اور اسے فیک پایا۔ ڈی سی لاہور نے جیو فیکٹ چیک کی ٹیم کو کنفرم کیا کہ ان کے دفتر سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔اسی دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے بھی ایسی فیک نیوز کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سائرن بجنے کی جھوٹی خبریں پھیلا کرہیجانی کیفیت پیدا کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ خوداعلان کرے گی، امن و امان میں خلل ڈالنے والے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

امریکا نے اپنے شہریوں کولائن آف کنٹرول کے قریب جانے سے روک دیا

سعوی وزیرمملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان نے انڈیا کے پانچ طیارے گرائے جو ان سے ہضم نہیں ہو رہے: اسحاق ڈار

بھارتی حملوں نے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا، شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو

پاک-بھارت کشیدگی، اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

پاکستان جب بھارت پر حملہ کرے گا تو دنیا میں اس کی گونج ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پشاور کا ویمن پولیس سٹیشن جہاں کبھی ایف آئی آر نہیں ہوئی

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی سے خیبر پختونخوا میں سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی سے خیبر پختونخوا میں سیاحت متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان انڈین ڈرونز کو کیوں نہیں روک سکا؟

الخدمت فاؤنڈیشن نے امدادی سامان ایل او سی روانہ کردیا

ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی یقینی ہوگئی، وزیردفاع

عوام جھوٹی اطلاعات پھیلانے والوں سے محتاط رہیں، مریم اورنگزیب

پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سکھ کمیونٹی کا بھارت کو کرارا جواب

بھارت مخالف خواجہ سراؤں کا احتجاج، مودی مردہ باد کے نعرے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی