بھارتی حملوں نے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا، شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے خبردار کیا کہ بھارت کے حملوں نے ناصرف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بلکہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دوران گفتگو شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی، جس کے نتیجے میں 31 شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید غصے میں ہے، وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تشویش کو سراہا۔وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیاء کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سات مئی کو پاکستان نے چینی ساختہ J-10 سے دو انڈین لڑاکا طیارے مار گرائے، امریکی عہدیدار

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں ’ نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر’ قائم

میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے، انور مقصود

پاکستان نے انڈیا کے پانچ طیارے گرائے جو ان سے ہضم نہیں ہو رہا: اسحاق ڈار

امریکا نے اپنے شہریوں کولائن آف کنٹرول کے قریب جانے سے روک دیا

سعوی وزیرمملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان نے انڈیا کے پانچ طیارے گرائے جو ان سے ہضم نہیں ہو رہے: اسحاق ڈار

بھارتی حملوں نے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا، شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو

پاک-بھارت کشیدگی، اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

پاکستان جب بھارت پر حملہ کرے گا تو دنیا میں اس کی گونج ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پشاور کا ویمن پولیس سٹیشن جہاں کبھی ایف آئی آر نہیں ہوئی

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی سے خیبر پختونخوا میں سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی سے خیبر پختونخوا میں سیاحت متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان انڈین ڈرونز کو کیوں نہیں روک سکا؟

الخدمت فاؤنڈیشن نے امدادی سامان ایل او سی روانہ کردیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی