نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں ’ نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر’ قائم


پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں ’ نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر’ قائم کردیا گیا، یہ مرکز تمام صوبوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ چوبیس گھنٹے رابطہ برقرار رکھے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر، آج نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت ایک ہنگامی اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، سی ای او ڈریپ، وفاقی ہسپتالوں کے سربراہان، اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندگان، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، اور آزاد جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر ہیلتھ سمیت دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد کسی بھی ممکنہ صحت کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جامع جائزہ لینا اور حکمت عملی وضع کرنا تھا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھارت ایک ناقابل اعتبار حریف ہے، ہمیں تمام ممکنہ حالات کے لیے پوری طرح تیار رہنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ وزارت صحت اور اس کے ماتحت ادارے ہائی الرٹ پر رہیں گے۔وفاقی وزیر صحت نے سی ای او ڈریپ کو ویکسینوں اور جان بچانے والی ادویات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے بھارت سے درآمد کی جانے والی ادویات کے لیے متبادل انتظامات کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا، مزید برآں، انہوں نے این آئی ایچ کو فوری طور پر مقامی سطح پر ویکسین کی پیداوار کی صلاحیت بڑھانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں ’ نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر’ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یہ مرکز تمام صوبوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ چوبیس گھنٹے رابطہ برقرار رکھے گا۔مصطفیٰ کمال نے زور دیا کہ وفاقی ہسپتالوں کو معمول کے مطابق روزانہ کے کام کو آسانی سے جاری رکھنا چاہیے اور کسی بھی رکاوٹ کے بغیر ہنگامی حالات میں مکمل طور پر فعال رہنا چاہیے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں پر بھی زور دیا کہ وہ کسی بھی بحران کی پیش بندی کے طور پر اضافی ہسپتال کے بستر مختص کریں اور خون اور ضروری ادویات کا مناسب ذخیرہ یقینی بنائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سات مئی کو پاکستان نے چینی ساختہ J-10 سے دو انڈین لڑاکا طیارے مار گرائے، امریکی عہدیدار

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں ’ نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر’ قائم

میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے، انور مقصود

پاکستان نے انڈیا کے پانچ طیارے گرائے جو ان سے ہضم نہیں ہو رہا: اسحاق ڈار

امریکا نے اپنے شہریوں کولائن آف کنٹرول کے قریب جانے سے روک دیا

سعوی وزیرمملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان نے انڈیا کے پانچ طیارے گرائے جو ان سے ہضم نہیں ہو رہے: اسحاق ڈار

بھارتی حملوں نے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا، شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو

پاک-بھارت کشیدگی، اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

پاکستان جب بھارت پر حملہ کرے گا تو دنیا میں اس کی گونج ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر مظفر آباد میں بلیک آؤٹ، کاروبار ٹھپ، شہری پریشان

پشاور کا ویمن پولیس سٹیشن جہاں کبھی ایف آئی آر نہیں ہوئی

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی سے خیبر پختونخوا میں سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی سے خیبر پختونخوا میں سیاحت متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان انڈین ڈرونز کو کیوں نہیں روک سکا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی