سات مئی کو پاکستان نے چینی ساختہ J-10 سے دو انڈین لڑاکا طیارے مار گرائے، امریکی عہدیدار


دو امریکی عہدیداروں نے تصدیق کی کہ پاکستان نے چینی ساختہ لڑاکا طیارے سے 7 مئی کم از کم دو انڈین فوجی طیارے مار گرائے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو  دو امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ یہ بیجنگ کے جدید لڑاکا طیارے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ انہیں اس بات کا پختہ یقین ہے کہ پاکستان نے انڈیا کے لڑاکا طیاروں کے خلاف فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغنے کے لیے چینی ساختہ J-10 طیارے کا استعمال کیا، جس سے کم از کم دو طیارے گرائے گئے۔ایک اور اہلکار نے بتایا کہ مار گرائے جانے والے انڈین طیاروں میں سے کم از کم ایک فرانسیسی ساختہ رفال لڑاکا طیارہ تھا۔انڈیا نے اپنے کسی بھی طیارے کے نقصان کو تسلیم نہیں کیا، بلکہ اس کے بجائے کہا کہ اس نے پاکستان کے اندر نام نہاد ’دہشت گرد‘ ڈھانچے کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔فرانس میں، رفال بنانے والی کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن اور میزائل بنانے والا کنسورشیم ایم بی ڈی اے چھٹی کے باعث فوری طور پر تبصرے کے لیے دستیاب نہ ہو سکے۔ابھی تک امریکہ نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ پاکستانی فورسز نے انڈین طیارے کو مار گرانے کے لیے کون سا ہتھیار استعمال کیا۔پاکستان نے کل کہا تھا کہ اس نے انڈین فضائیہ کے پانچ طیارے، جن میں تین رافال طیارے شامل تھے، انڈین حملوں کے جواب میں مار گرائے۔ انڈین حکام نے ابھی تک اس دعوے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ایک اعلیٰ فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے بدھ کو سی این این کو بتایا تھا کہ انڈین فضائیہ کا ایک رافال لڑاکا طیارہ پاکستان نے مار گرایا، جو کہ پہلی بار ہوگا کہ یہ جدید فرانسیسی ساختہ جنگی طیارہ کسی لڑائی میں تباہ ہوا ہو۔ اس اہلکار نے مزید کہا کہ فرانسیسی حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے ایک سے زائد رافال طیارے مار گرائے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سات مئی کو پاکستان نے چینی ساختہ J-10 سے دو انڈین لڑاکا طیارے مار گرائے، امریکی عہدیدار

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں ’ نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر’ قائم

میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے، انور مقصود

پاکستان نے انڈیا کے پانچ طیارے گرائے جو ان سے ہضم نہیں ہو رہا: اسحاق ڈار

امریکا نے اپنے شہریوں کولائن آف کنٹرول کے قریب جانے سے روک دیا

سعوی وزیرمملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان نے انڈیا کے پانچ طیارے گرائے جو ان سے ہضم نہیں ہو رہے: اسحاق ڈار

بھارتی حملوں نے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا، شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو

پاک-بھارت کشیدگی، اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

پاکستان جب بھارت پر حملہ کرے گا تو دنیا میں اس کی گونج ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر مظفر آباد میں بلیک آؤٹ، کاروبار ٹھپ، شہری پریشان

پشاور کا ویمن پولیس سٹیشن جہاں کبھی ایف آئی آر نہیں ہوئی

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی سے خیبر پختونخوا میں سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی سے خیبر پختونخوا میں سیاحت متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان انڈین ڈرونز کو کیوں نہیں روک سکا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی