عوام جھوٹی اطلاعات پھیلانے والوں سے محتاط رہیں، مریم اورنگزیب


سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں اور درست معلومات کے لیے صرف پی ٹی وی اور دیگر سرکاری ذرائع ابلاغ پر انحصار کریں۔ ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں عوام سے اپیل کی گئی کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے اجتناب کریں اور صرف آئی ایس پی آر، سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے معلومات حاصل کی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بھارت کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے بے شمار جعلی پوسٹ اور فیک ویڈیوز زیر گردش ہیں لہذا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غلط، بے بنیاد اور جعلی اطلاعات پریقین نہ کیا جائے۔سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں اور درست معلومات کے لیے صرف پی ٹی وی اور دیگر سرکاری ذرائع ابلاغ پر انحصار کریں۔مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے پبلک ایمرجنسی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، عوام جھوٹی خبریں اوراطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں۔واضح رہے کہ بھارت کے پروپیگنڈا اکاؤنٹس غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملے کی پرانی تصاویر شیئر کرکے دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ سیالکوٹ پر حملے کے تازہ مناظر ہیں، حالانکہ وہ تمام پوسٹس جعلی ہیں۔ علاوہ ازیں، اسلام آباد میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبریں بھی غلط ثابت ہوئیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ’ ایکس ’ پر ایک پوسٹ میں لکھا،’فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی اطلاعات کے فوراً بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم، یہ افواہ غلط ثابت ہوئی۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں ’ نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر’ قائم

میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے، انور مقصود

پاکستان نے انڈیا کے پانچ طیارے گرائے جو ان سے ہضم نہیں ہو رہا: اسحاق ڈار

امریکا نے اپنے شہریوں کولائن آف کنٹرول کے قریب جانے سے روک دیا

سعوی وزیرمملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان نے انڈیا کے پانچ طیارے گرائے جو ان سے ہضم نہیں ہو رہے: اسحاق ڈار

بھارتی حملوں نے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا، شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو

پاک-بھارت کشیدگی، اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

پاکستان جب بھارت پر حملہ کرے گا تو دنیا میں اس کی گونج ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پشاور کا ویمن پولیس سٹیشن جہاں کبھی ایف آئی آر نہیں ہوئی

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی سے خیبر پختونخوا میں سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی سے خیبر پختونخوا میں سیاحت متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان انڈین ڈرونز کو کیوں نہیں روک سکا؟

الخدمت فاؤنڈیشن نے امدادی سامان ایل او سی روانہ کردیا

ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی یقینی ہوگئی، وزیردفاع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی