لائیو: پاکستان نے انڈیا کے 12 ڈرون مار گرائے ہیں، ترجمان مسلح افواج


اہم نکاتلاہور میں نیول بیس کے قریب انڈین ڈرون مار گرایا: پاکستانی حکامامن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے: وزیراعظم شہباز شریفسکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہے: پی آئی اےانڈیا کے کشیدگی کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں استحکام​انڈیا سے بھیجے گئے 12 ڈرون تباہ کر دیے: آئی ایس پی آرپاکستان نے انڈیا کی جانب سے بھیجے گئے 12 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جمعرات کو بتایا کہ 12 میں سے زیادہ تر ڈرونز کو بروقت مار گرایا گیا تاہم ایک انڈین ڈرون نے لاہور میں ایک فوجی مقام کو جزوی نقصان پہنچایا ہے۔’7اور 8 مئی کی رات بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، لاہور کے قریب آنے والے ڈرون سے چار افسران معمولی زخمی ہوئے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’انڈیا نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، یہ کھلی جارحیت ہے۔‘امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے: وزیراعظمپاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’ہمارا موقف واضح ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے۔‘انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’اپنے بھائی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے بات ہوئی۔ ترک صدر کو انڈیا کے حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔‘وزیراعظم نے کہا کہ ’پاکستان کی فوج نے دشمن کو پیشہ ورانہ مہارت سے پسپا کیا۔ ہماری مسلح افواج دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ملکی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہے: پی آئی اےپاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔جمعرات کو پی آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ فضائی حفاظت کے پیش نظر کچھ روٹس کو حفظ ماتقدم کے طور پر محدود کر دیا جاتا ہے جس سے اس سیکٹر کی پروازیں متاثر ہوتی ہیں۔’روٹس کی عارضی بندش ملکی ائیرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی اپنی حفاظت کی خاطر کیا جاتا ہے۔‘ترجمان نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اور ایئرلائن عملے سے تعاون کریں۔نیول ایئربیس کے قریب فضائی دفاعی نظام نے ایک انڈین ڈرون مار گرایا: پاکستانی حکامخبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستان کے سکیورٹی اور پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی صبح لاہور میں نیول ایئربیس کے قریب فضائی دفاعی نظام نے ایک انڈین ڈرون مار گرایا ہے۔پولیس افسر محمد رضوان نے بتایا کہ ’ڈرون کو لاہور کے رہائشی علاقے والٹن کے قریب مار گرایا گیا۔ اس علاقے میں عسکری تنصیبات بھی موجود ہیں۔‘ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈرون مسلح تھا یا نہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی دو انڈین ڈرون مار گرائے جانے کی اطلاعات ہیں۔انڈیا کے کشیدگی کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں استحکامپاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کے باوجود جمعرات کو پاکستان سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔سٹاک مارکیٹ 13 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 11ہزار پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔دوسری جانب روئٹرز کے مطابق پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث جمعرات کے روز انڈین سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا یا محتاط آغاز متوقع ہے، مارکیٹ میں کسی بڑے اتار چڑھاؤ کا امکان کم ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ قلیل مدتی اتار چڑھاؤ ممکن ہے، مگر انڈیا کی مارکیٹ فی الحال واضح استحکام پر ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آذربائیجان کا پاکستان کی مکمل حمایت اور بھرپور ساتھ دینے کا اعلان

بھارت کی دراندازی کی کوشش، اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز گرا چکے ہیں: آئی ایس پی آر

’امید کا پیغام‘، بلوچستان کی پہلی ہندو اسسٹنٹ کمشنر

انڈیا کے 25 اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ‘ ڈرون مار گرائے ہیں، آئی ایس پی آر

ڈرونز کا مقصد کیا ہے اور انہیں ملکی حدود میں داخل ہونے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟

پاکستان کا ’انڈین‘ ڈرونز گرانے کا دعویٰ، ملکی حدود میں داخل ہونے سے روکا جا سکتا ہے؟

لائیو: پاکستان نے انڈیا کے 12 ڈرون مار گرائے ہیں، ترجمان مسلح افواج

لائیو: کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس شام 6 بجے تک بند

کشیدگی سے فضائی آپریشن متاثر، کس پاکستانی ایئرپورٹ پر کیا صورتحال ہے؟

پاکستان نے انڈیا کے 12 ڈرون مار گرائے ہیں، ترجمان مسلح افواج

دو جوہری طاقتوں کے درمیان براہِ راست عسکری ٹکراؤ: ’صورتحال حقیقی طور پر خطرناک ہو چکی ہے‘

لائیو: انڈیا پاکستان قومی سلامتی مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے: اسحاق ڈار

پاکستانی اور انڈین فضائیہ کی ’ڈاگ فائیٹ‘ تاریخ کی ’سب سے بڑی اور طویل‘ لڑائی: سی این این

لائیو: امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے: وزیراعظم

پاکستان کا 25 انڈین ڈرون گرانے کا دعویٰ، انڈیا نے ڈرون حملے عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی پاکستانی کوشش کا جواب قرار دے دیے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی