لائیو: انڈیا پاکستان قومی سلامتی مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے: اسحاق ڈار


اہم نکات:کراچی،لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پرفلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطلانڈیا پاکستان قومی سلامتی مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے: اسحاق ڈارطیارے مار گرانے کی رپورٹس ’غلط معلومات‘ پر مبنی ہیں: انڈین سفارت خانہپونچھ سیکٹر میں فائرنگ سے انڈین فوج کا سپاہی ہلاکسالمیت کی خلاف ورزی کرنے والا قیمت ادا کرے گا: آرمی چیفپاکستان نے لاہور میں نیول بیس کے قریب انڈین ڈرون مار گرایا: حکام کی تصدیقخبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستان کے سکیورٹی اور پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی صبح لاہور میں بحریہ کے فضائی اڈے کے قریب پاکستانی فضائی دفاعی نظام نے ایک انڈٰین ڈرون مار گرایا ہے۔پولیس افسر محمد رضوان نے بتایا کہ ’ڈرون کو لاہور کے رہائشی علاقے والٹن کے قریب مار گرایا گیا۔ اس علاقے میں عسکری تنصیبات بھی موجود ہیں۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈرون مسلح تھا یا نہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی دو بھارتی ڈرون مار گرائے جانے کی اطلاعات ہیں۔امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے: وزیراعظموزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’پاکستان کا موقف واضح ہے ہم امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے۔‘انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’اپنے بھائی ترکیے کے صدر رجب طیب اردوغان سے بات ہوئی۔ ترک صدر کو انڈیا کے حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔‘وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے دشمن کو پیشہ ورانہ مہارت سے پسپا کیا۔ ہماری مسلح افواج دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔لائن آف کنٹرول پر رات بھر  فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ: انڈین فوجانڈین فوج نے کہا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور انڈیا کی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انڈین فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رات بھر چھوٹے ہتھیاروں اور توپ خانے سے شدید فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ کا مثبت انداز میں آغازپاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کے باوجود جمعرات کو پاکستان سٹاک مارکیٹ کا آغاز آج مثبت انداز میں ہوا۔سٹاک مارکیٹ 13 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 11ہزار پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔دوسری جانب روئٹرز کے مطابق پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث جمعرات کے روز انڈین سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا یا محتاط آغاز متوقع ہے، مارکیٹ میں کسی بڑے اتار چڑھاؤ کا امکان کم ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ قلیل مدتی اتار چڑھاؤ ممکن ہے، مگر انڈیا کی مارکیٹ فی الحال واضح استحکام پر ہے۔طیارے مار گرانے کی رپورٹس ’غلط معلومات‘ ہیں: انڈین سفارت خانہچین میں انڈین سفارت خانے نے پاکستان کی جانب سے انڈیا کی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرانے کی رپورٹس کو ’غلط معلومات‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق پاکستان کے دعوے پر انڈیا میں حکام کی جانب سے یہ پہلا ردّعمل ہے۔ایکس پر چین کے سرکاری ٹیبلوئڈ گلوبل ٹائمز کے ایک مضمون پر تبصرہ کرتے ہوئے انڈیا کے سفارت خانے نے لکھا کہ ’ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ آپ اپنے حقائق کی تصدیق کریں اور اس قسم کی غلط معلومات کو آگے بڑھانے سے پہلے اپنے ذرائع کا جائزہ لیں۔‘سفارت خانے نے مزید کہا کہ آن لائن گردش کرنے والی گمراہ کن تصاویر ہیں جن میں مبینہ طور پر کریش ہونے والے طیاروں کو دکھایا گیا ہے۔انڈین سفارت خانے نے دعویٰ کیا ہے کہ ’یہ 2021 اور 2024 میں غیر متعلقہ واقعات کی پرانی تصاویر ہیں۔‘واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے انڈین فضائیہ کے طیارے مار گرانے کے دعوے پر انڈین حکومت اور فوج نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔انڈیا پاکستان قومی سلامتی مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے: اسحاق ڈارپاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان بدھ کو رابطہ ہوا ہے۔ترکیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ ’پاکستان کے خلاف انڈیا کے حالیہ فضائی حملے ایک سنگین جارحیت ہے۔ انڈیا نے پاکستان کے خلاف جنگی قدم اُٹھایا ہے۔‘جب اسحاق ڈار سے بیک چینل ڈپلومیسی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سکیورٹی حکام کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہاں، دونوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔‘کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس دوپہر 12 بجے تک بند کرنے کا اعلانپاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‏کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پرفلائٹ آپریشن آج دن 12بجے تک عارضی طور پرمعطل رہے گا۔پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح مدینہ سے لاہور آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ایک پرواز کو کراچی ڈائیورٹ کر دیا گیا۔اس کے علاوہ ملتان سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی ایک اور پرواز بھی تاخیر کا شکار ہونے کے باعث کراچی منتقل کر دی گئی۔لاہور آنے والی ایک پرواز جو تاخیر کے باعث صبح 4:15 پر لینڈ کرنے والی تھی بھی متاثر ہوئی ہے۔پنجاب بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاریآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے۔’پنجاب پولیس کی آپریشنل، سٹریٹیجک، لاجسٹکس تیاریاں  مکمل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، سکیورٹی اداروں سے مکمل کوارڈینیشن میں ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پنجاب پولیس سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر، امدادی سرگرمیاں یقینی بنائے گی۔’بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں سمیت تمام اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔‘انڈین پنجاب کے شہر امرتسر میں مکمل بلیک آؤٹ، شہر بھر میں بجلی بندانڈین ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں ضلعی انتظامیہ نے قومی سطح پر سول ڈیفنس ڈرل کے سلسلے میں ایک بار پھر بلیک آؤٹ کا عمل شروع کر دیا ہے۔انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی نے ضلعی انتظامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلک آؤٹ کے دوران لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں، گھبرائیں نہیں اور گھروں کے باہر جمع نہ ہوں؛ بیرونی روشنیاں بند رکھیں۔قبل ازیں مختلف سوشل میڈیا ہینڈلز سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ امرتسر میں دھماکے سنے گئے ہیں جس کے بعد شہر بھر میں لائٹیں بجھا دی گئیں۔ملالہ یوسفزئی کی پاکستان اور انڈیا سے کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کی اپیلامن کی نوبیل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی کارکن ملالہ یوسفزئی نے پاکستان اور انڈیا کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’کشیدگی کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں، عام شہریوں خصوصاً بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور تقسیم پھیلانے والی قوتوں کے خلاف متحد ہوں۔‘ملالہ نے سوشل میڈیا پر لکھا: ’تشدد اور نفرت ہمارے مشترکہ دشمن ہیں، ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں۔‘پونچھ سیکٹر میں فائرنگ سے انڈین فوج کا سپاہی ہلاکانڈین فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں پونچھ سیکٹر میں دنیش کمار نامی ایک انڈین سپاہی ہلاک ہوگیا۔ایکس پر انڈین فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم پونچھ سیکٹر میں معصوم شہریوں پر ہونے والے حملوں کے تمام متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔{انڈین حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی: آئی ایس پی آرپاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے انڈیا کے پاکستان اور اِس کے زیرِانتظام کشمیر میں کیے گئے میزائل حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ 57 زخمی ہوئے ہیں۔اس سے قبل ہلاکتوں کی تعداد 26 اور زخمیوں کی تعداد 46 بتائی گئی تھی۔اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکریٹری سے گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیالپاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بدھ کو وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سےجاری بیان کے مطابق انہوں نے سیکریٹری جنرل کو انڈیا کے حالیہ غیرقانونی حملوں سے پیدا ہونے والی سنگین علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی اعلان جنگ کے مترادف ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ شہری ہلاک ہو رہے ہیں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔انہوں نے سیکریٹری جنرل سے کہا کہ وہ پہلگام حملے کے بعد اسلامو فوبیا، نفرت انگیز تشدد اور ان کے خلاف ٹارگٹ حملوں میں خطرناک حد تک اضافے کے پیش نظر انڈیا اور انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔آرمی چیف کی ایئر چیف سے ملاقات، ’سالمیت کی خلاف ورزی کرنے والا قیمت ادا کرے گا‘پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر نے ائیر ہیڈکوارٹرز میں چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی فضائیہ کے چیف سے ملاقات کی۔بدھ کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ’آرمی چیف نے  چیف آف ائیر سٹاف اور ائیر فورس کے شاہینوں کو انڈین ائیر فورس کی طرف سے کی جانے والی جارحیت کے مذموم منصوبے کو فوراً ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔‘بیان کے مطابق ’آرمی چیف نے پاکستان ائیر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا۔ ملاقات کے دوران  اس عزم کو دہرایا گیا کے کسی کو بھی پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اور جو بھی اس کی کوشش کرے گا اس کی قیمت ادا کرے گا۔‘پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا، انڈیا کے یوٹیوب نیوز چینلز اور ویب سائٹس بلاکپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر انڈیا کے 16 یوٹیوب چینلز، 32 ویب سائٹس بلاک اور 31 یوٹیوب لنک بلاک کر دیے گئے ہیں۔بدھ کو پی ٹی اے کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ اقدام خطے کی صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔مزید کہا گیا کہ بلاک کیے جانے مواد میں غلط معلومات پھیلائی جا رہی تھیں اور ایسا بیانیہ بنایا جا رہا تھا جس سے قومی اتحاد کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے والے انڈین ’ہیروپ ڈرونز‘ کس قدر مہلک ہو سکتے ہیں؟

آزاد کشمیر حافظ تیری نظر سری نگر کے نعروں سے گونج اٹھا

پاک بھارت کشیدگی، بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ

آذربائیجان کا پاکستان کی مکمل حمایت اور بھرپور ساتھ دینے کا اعلان

بھارت کی دراندازی کی کوشش، اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز گرا چکے ہیں: آئی ایس پی آر

’امید کا پیغام‘، بلوچستان کی پہلی ہندو اسسٹنٹ کمشنر

انڈیا کے 25 اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ‘ ڈرون مار گرائے ہیں، آئی ایس پی آر

ڈرونز کا مقصد کیا ہے اور انہیں ملکی حدود میں داخل ہونے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟

پاکستان کا ’انڈین‘ ڈرونز گرانے کا دعویٰ، ملکی حدود میں داخل ہونے سے روکا جا سکتا ہے؟

لائیو: پاکستان نے انڈیا کے 12 ڈرون مار گرائے ہیں، ترجمان مسلح افواج

لائیو: کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس شام 6 بجے تک بند

کشیدگی سے فضائی آپریشن متاثر، کس پاکستانی ایئرپورٹ پر کیا صورتحال ہے؟

پاکستان نے انڈیا کے 12 ڈرون مار گرائے ہیں، ترجمان مسلح افواج

دو جوہری طاقتوں کے درمیان براہِ راست عسکری ٹکراؤ: ’صورتحال حقیقی طور پر خطرناک ہو چکی ہے‘

لائیو: انڈیا پاکستان قومی سلامتی مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے: اسحاق ڈار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی