انڈیا کے 25 اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ‘ ڈرون مار گرائے ہیں، آئی ایس پی آر


پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے ہارڈ کِل (ہتھیاروں) اور سافٹ کِل (تکنیکی) صلاحیتوں کے ذریعے اب تک انڈیا کے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔جمعرات کو آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔اس سے قبل جمعرات کی صبح ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے نیوز بریفنگ سے خطاب میں کہا تھا کہ انڈیا کی جانب سے اب تک بھیجے گئے 12 میں سے زیادہ تر ڈرونز کو بروقت مار گرایا گیا تاہم، ایک انڈین ڈرون نے لاہور میں ایک فوجی مقام کو جزوی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سات اور آٹھ مئی کی رات کو انڈیا نے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ انڈیا نے مختلف مقامات پر ہیرپ ڈرونز بھیجے۔ اب تک 12 ڈرونز کو گرا چکے ہیں۔ لاہور،راولپنڈی، اٹک، گوجرانوالہ اور چکوال میں ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔’ایک ڈرون لاہور کے قریب گرا جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے۔ سندھ کے علاقے میانو سندھ میں ایک شہری ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔‘انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی پاکستان کی فضائی حدود میں ڈرنوز بھیجنے کا عمل جاری ہے۔ ’انڈیا نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ بہت ہی سنگین معاملہ ہے۔‘ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’انڈیا مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں۔‘یاد رہے کہ پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈیا نے پاکستان اور اس کے زیرِانتظام کشمیر میں چھ مقامات پر مجموعی طور پر 24 حملے کیے تھے۔پاکستان نے گذشتہ روز انڈیا کے پانچ انڈین طیارے اور ایک کمبیٹ ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)دوسری جانب انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ’آپریشن سِندور‘ کے تحت مجموعی طور پر 9 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گذشتہ روز بتایا تھا کہ انڈیا کے حملوں میں 31 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوئے ہیں۔بدھ کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ’کم عمر اور نہتے شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا، کیا یہ دہشت گرد تھے۔ ہم نے اپنے دفاع میں فوجی اہداف کو چنا ناکہ عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔ یہ وہ اہداف تھے جہاں سے حملہ کیا گیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’جب پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کی تو انڈیا اپنی فوج کے ساتھ ان کی مدد کو اتر آیا۔ انڈیا اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے والے انڈین ’ہیروپ ڈرونز‘ کس قدر مہلک ہو سکتے ہیں؟

آزاد کشمیر حافظ تیری نظر سری نگر کے نعروں سے گونج اٹھا

پاک بھارت کشیدگی، بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ

آذربائیجان کا پاکستان کی مکمل حمایت اور بھرپور ساتھ دینے کا اعلان

بھارت کی دراندازی کی کوشش، اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز گرا چکے ہیں: آئی ایس پی آر

’امید کا پیغام‘، بلوچستان کی پہلی ہندو اسسٹنٹ کمشنر

انڈیا کے 25 اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ‘ ڈرون مار گرائے ہیں، آئی ایس پی آر

ڈرونز کا مقصد کیا ہے اور انہیں ملکی حدود میں داخل ہونے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟

پاکستان کا ’انڈین‘ ڈرونز گرانے کا دعویٰ، ملکی حدود میں داخل ہونے سے روکا جا سکتا ہے؟

لائیو: پاکستان نے انڈیا کے 12 ڈرون مار گرائے ہیں، ترجمان مسلح افواج

لائیو: کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس شام 6 بجے تک بند

کشیدگی سے فضائی آپریشن متاثر، کس پاکستانی ایئرپورٹ پر کیا صورتحال ہے؟

پاکستان نے انڈیا کے 12 ڈرون مار گرائے ہیں، ترجمان مسلح افواج

دو جوہری طاقتوں کے درمیان براہِ راست عسکری ٹکراؤ: ’صورتحال حقیقی طور پر خطرناک ہو چکی ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی