ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد کی پیشکش


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ تشدد کو روکنے کے لیے مدد کرنے کو تیار ہیں۔امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق بدھ کو اپنے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے پوزیشن یہ ہے کہ میرے دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، میں دونوں کو اچھی طرح جانتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ مسئلے کا حل نکالیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ وہ رک جائیں اور امید ہے کہ وہ اب رک سکتے ہیں۔‘ٹرمپ نے کہا کہ ’دونوں نے ایک دوسرے کو جواب دے دیا ہے تو امید ہے کہ اب رک سکتے ہیں، لیکن میں دونوں کو جانتا ہوں اور دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ سب رک جائے، میری مدد کی ضرورت ہو تو میں حاضر ہوں۔‘پاکستان انڈیا کے ساتھ مکمل جنگ نہیں چاہتا: خواجہ آصفپاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ’انڈیا نے حملہ کر کے ’کشیدگی کو بڑھانے کی دعوت‘ دی ہے، لیکن یہ بھی کہا کہ اسلام آباد مکمل جنگ سے ’بچنے کی کوشش‘ کر رہا ہے۔سی این این کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زیر اتظام کشمیر اور پنجاب میں حملہ ’واضح خلاف ورزی‘ ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ’انڈیا انٹرنیشنل بارڈر کراس کیا ہے۔ یہ واضح خلاف ورزی ہے اور یہ خطے کے لیے کشیدگی کو بڑھانے اور بڑے خطرے میں تبدیل کرنے کی دعوت ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’انڈیا کے حملے کے بعد پاکستان کی فوج ’آل آؤٹ وار‘ کے لیے تیار ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مکمل جنگ کے لیے تیار ہیں کیونکہ انڈیا اس تنازعے کی شدت میں اضافہ کر رہا ہے۔ ہم بیٹھے نہیں رہ سکتے۔‘واضح رہے کہ 22 اپریل کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں پہلگام میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔انڈیا نے 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان میں متعدد مقامات پر میزائل حملے کیے جس کے نتینجے میں حکام کے مطابق 31 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان کی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے رفال سمیت انڈیا کے پانچ لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’انڈیا کو بھرپور جواب‘، وزیراعظم کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان

پاکستان کے شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو خاموش کیا: وزیراعظم

وزیراعظم کا دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان

اسحاق ڈار کا سعودی ڈپٹی وزیر خارجہ سے رابطہ، امن کے فروغ کے لیے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا

دو جوہری طاقتوں کے بیچ پہلی ڈرون جنگ: کیا پاکستان اور انڈیا کے درمیان روایتی لڑائی میں نئے اور خطرناک باب کا آغاز ہو چکا ہے؟

پاکستان انڈیا کے ساتھ جامع مذاکرات کا خواہاں ہے، عالمی برادری مزید کشیدگی روکنے میں کردار ادا کرے: دفترِ خارجہ

پاکستان کے شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو ایسا خاموش کیا: وزیراعظم

پاکستان انڈیا مذاکرات کا ممکنہ ایجنڈا: ’کشمیر اور دریائے سندھ کے مسائل کو حل کرنا ہوگا‘

سیالکوٹ میں پاک فوج کے جوانوں پرپھول نچھاور کیے گئے

اقوام متحدہ اورعالمی ادارے بھارت سے جواب طلب کریں، بلاول بھٹو

پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر تمام قسم کی پروازوں کے لیے بحال

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی ریلیاں

پاکستان اور بھارت کا سیز فائر پر اتفاق ہوگیا، وزیراعظم

ساڑھے 4 بجے سے پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا: اسحاق ڈار

پاکستان اور انڈیا میں مکمل اور فوری جنگ بندی ہو گئی، پاکستان اور انڈیا کی تصدیق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی