پاکستان کی مغربی سرحد پر حملے کے انڈین دعوؤں کی سختی سے تردید


پاکستان نے انڈین فوج کے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ڈرونز اور گولہ بارود کا استعمال کرتے ہوئے جمعرات کی رات اور جمعے کی علی الصبح مغربی سرحد پر ’متعدد حملے‘ کیے ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈین فوج نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے کشمیر کے ساتھ سرحد پر ’جنگ بندی کی متعدد خلاف ورزیاں‘ کی ہیں۔پاکستان کی حکومت نے ریاست پنجاب، سری نگر اور ریاست راجستھان کے علاقے جیلسمیر پر حملوں کے انڈین دعووں کو ’بےبنیاد‘ اور ’سیاسی مقاصد‘ پر مبنی قرار دیا ہے۔انڈین دعووں کے حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے غیرذمہ دارانہ مہم کا حصہ ہیں۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی خومختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے کسی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ انڈیا کی بارڈر سکیورٹی فورس نے روئٹرز کو بتایا کہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے سامبا میں جمعرات کی رات کو ’دراندازی کی بڑی کوشش‘ کو ناکام بنایا گیا ہے جبکہ اُری کے علاقے میں بھاری شیلنگ کا سلسلہ جاری رہا۔انڈیا کے سرحدی شہر امرتسر میں جمعے کو دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک سائرن بجتے رہے اور شہریوں کو گھر کے اندر رہنے کا کہا گیا۔امریکہ سے چین تک عالمی طاقتوں نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔ایک دن پہلے جمعرات کو پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستانی فضائیہ کی جانب سے جو پانچ انڈین طیارے گرائے گئے تھے وہ انڈیا سے ہضم نہیں ہو رہے ہیں اس لیے انہوں نے جھوٹا بیان جاری کیا کہ پاکستان نے کل رات انڈیا کے اندر حملے کیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

چھ اور اور سات مئی کی درمیانی رات پاکستانی اور انڈین فضائیہ کی ’ڈاگ فائٹ‘ میں کیا کیا ہوا؟

آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری پر وزیراعظم کا اظہار تشکر

پاکستان اور انڈیا کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز میں براہ راست رابطہ نہیں ہوا: ڈی جی آئی ایس پی آر

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پاکستانی ہیکرزکا پہلا وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

حملے کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

جرمن ہاکی لیجنڈ اسٹفین بلوشرکا پاکستان سے اظہار محبت

’سب کچھ بے ترتیب ہو گیا‘، بیرون ممالک سفر کرنے والے مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس گئے

وادی ہنزہ میں پراسرار بیماری کے باعث 100 سے زائد یاک موت کے منہ میں چلے گئے

رفال بمقابلہ جے 10 سی: پاکستانی اور انڈین جنگی طیاروں کی وہ ’ڈاگ فائٹ‘ جس پر دنیا بھر کی نظریں ہیں

صورتحال نارمل ہے نہ ہی نارمل ہوتی نظر آ رہی ہے: وزیر دفاع

پاکستان نے ڈرون یا راکٹ حملے کا آغاز نہیں کیا صرف بھارتی فوجی چوکیوں پر جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کی اسلام آباد آمد

بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں میں طبلِ جنگ بجا دیا، پاکستان

وزیراعظم کا ترسیلاتِ زر کے اضافے پر اطمینان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی