آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری پر وزیراعظم کا اظہار تشکر


وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری اور بھارت کے اس کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہونے پر  اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوصال سمیت حکومت کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا پے۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معاشی صورتحال بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، بھارت یک طرفہ جارحیت سے ہماری ملکی ترقی سے توجہ ہٹانے کی مزموم سازش کر رہا ہے، بین الاقوامی اداروں نے بھارت کے جھوٹے پراپیگینڈے کو ذمہ دارانہ انداز سے مسترد کیا، آئی ایم ایف کے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوئیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پروگرام سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور اسے طویل مدتی بحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔حکومت ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے کی بہتر کارکردگی اور نجی شعبے کی ترقی جیسے اہم شعبوں کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، گزشتہ چودہ ماہ میں بہتر معاشی اعشاریے حکومت کی مثبت پالیسیوں کا مظہر ہیں، پاکستان کے معاشی استحکام کے لائحہ عمل، مؤثر کارکردگی اور اس حوالے سے پائیدار منصوبہ بندی کے لئے پُرعزم ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کارابطہ، کشیدگی کم کرنے کی اپیل

انڈیا کے پاکستان کی تین ایئر بیسز پر میزائل حملے، ان فضائی اڈّوں کی اہمیت کیا ہے؟

صبر کا یپیمانہ لبریز ہو چکا، انڈیا منافقت اور دہرے معیار سے کام لے رہا ہے: اسحاق ڈار

لائیو: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

آپریشن ’بنیان مرصوص‘ سے قبل انڈیا نے نور خان بیس، شور کوٹ اور مرید بیس پر میزائل داغے: ڈی جی آئی ایس پی آر

لائیو: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

پاکستان کی جانب سے ’آپریشن بنیان مرصُوص‘ شروع، انڈیا میں متعدد فوجی تنصیبات پر میزائل حملے

لائیو: جی سیون ممالک کا پاکستان اور انڈیا سے ’کشیدگی میں کمی‘ پر زور

ماضی کے برعکس کیا امریکہ اس بار پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کروانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے؟

انڈیا کی سفارتی کوششیں ناکام، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر کی قسط منظور

لسبیلہ میں حجام کی دکان پر فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو افراد سمیت تین ہلاک

چھ اور اور سات مئی کی درمیانی رات پاکستانی اور انڈین فضائیہ کی ’ڈاگ فائٹ‘ میں کیا کیا ہوا؟

آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری پر وزیراعظم کا اظہار تشکر

پاکستان اور انڈیا کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز میں براہ راست رابطہ نہیں ہوا: ڈی جی آئی ایس پی آر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی