پاکستان کی جانب سے ’آپریشن بنیان مرصُوص‘ شروع، انڈیا میں متعدد فوجی تنصیبات پر میزائل حملے


سرکاری ٹی وی کے مطابق پاکستان نے انڈیا کے حملوں کے جواب میں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کردیا ہے۔ پاکستان نے ’فتح ون‘ میزائل کے ذریعے انڈیا میں اہداف کو نشانہ بنایا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے تحت انڈیا میں متعدد جگہوں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ انڈین علاقے بیاس میں ’براہموس میزائل‘ کی سائٹ تباہ کردی گئی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ’پاکستان کی جوابی کارروائی کے دوران ادھم پور ایئربیس اور پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔‘’آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں اُن تمام بیسز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے۔‘سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیچر کو پاکستان کی جانب سے انڈیا کے مختلف علاقوں میں اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔’انٹیلی جنس اور فیلڈ رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جبکہ انڈیا کے کئی فوجی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔‘‏سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی حملے کے دوران بیاس میں براہموس میزائل سٹوریج تباہ جبکہ ادھم پور ایئر ڈیفنس سسٹم اور ایئر بیس کو شدید نقصان پہنچا۔’پٹھان کوٹ ایئر فیلڈ، جالندھر،گجرات اور راجستھان کے فوجی اڈوں پر حملے کیے گئے جبکہ نئی دہلی پر فائر کیا گیا میزائل حصار (ہریانہ) کے قریب روکا گیا۔‘سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ’سری نگر ایئر بیس پر حملے میں 20 انڈین فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ چندی گڑھ میں ہتھیاروں کا ڈپو تباہ کردیا گیا ہے۔‘اس سے قبل افواج پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ’انڈیا نے نور خان ایئربیس راولپنڈی، شور کوٹ بیس اور مرید بیس پر میزائل داغے ہیں۔جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ ’انڈیا نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے پاکستانی بیسز کو نشانہ بنایا۔‘لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میں سے بیشتر میزائلوں کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔‘’پاکستانی فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ ان بزدلانہ اقدامات سے مرعوب نہیں ہوں گے، انڈیا ہمارے جواب کا انتظار کرے۔‘انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’انڈیا نے افغانستان پر بھی میزائل داغے ہیں۔ انڈیا اپنے پاگل پن سے پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔‘’انڈیا نے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، ایک آدم پور 5 امرتسر میں گرے‘ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیوز بریفنگ میں یہ بھی بتایا تھا کہ ’انڈیا نے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں جن میں سے پانچ امرتسر اور ایک آدم پور میں گرا۔‘جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ ’انڈیا نے یہ چھ بیلسٹک میزائل آدم پور سے فائر کیے۔‘لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ’انڈیا نے اپنے ہی ملک کی حدود میں میزائل گرا دیے ہیں، انڈیا سکھوں کی آبادیوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔‘’انڈیا کی اندرونی سازشوں کا شکار اقلیتی مذاہب ہو رہے ہیں، پاکستان کی تمام ہمدردیاں سکھوں اور اقلیتوں کے ساتھ ہیں۔‘سکھوں کو بیلسٹک میزائل کے ذریعے ہدف بنانا انڈیا کی گہری سازش ہے: عطا تارڑپاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ’اپنے ہی سکھ شہریوں کو بیلسٹک میزائل کے ذریعے ہدف بنانا انڈیا کی اپنی اقلیتوں کے خلاف گہری سازش ہے۔‘جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’پاکستان اس مشکل وقت میں سکھ کمیونٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔‘وزیر اطلاعات کے مطابق ’اس قسم کے بُزدلانہ اقدامات دنیا کے سامنے انڈیا کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر رہے ہیں۔ کیا شرمناک حرکت ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کارابطہ، کشیدگی کم کرنے کی اپیل

انڈیا کے پاکستان کی تین ایئر بیسز پر میزائل حملے، ان فضائی اڈّوں کی اہمیت کیا ہے؟

صبر کا یپیمانہ لبریز ہو چکا، انڈیا منافقت اور دہرے معیار سے کام لے رہا ہے: اسحاق ڈار

لائیو: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

آپریشن ’بنیان مرصوص‘ سے قبل انڈیا نے نور خان بیس، شور کوٹ اور مرید بیس پر میزائل داغے: ڈی جی آئی ایس پی آر

لائیو: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

پاکستان کی جانب سے ’آپریشن بنیان مرصُوص‘ شروع، انڈیا میں متعدد فوجی تنصیبات پر میزائل حملے

لائیو: جی سیون ممالک کا پاکستان اور انڈیا سے ’کشیدگی میں کمی‘ پر زور

آپریشن ’بنیان مرصوص کا آغاز کرنے والے فتح میزائل‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

ماضی کے برعکس کیا امریکہ اس بار پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کروانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے؟

انڈیا کی سفارتی کوششیں ناکام، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر کی قسط منظور

لسبیلہ میں حجام کی دکان پر فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو افراد سمیت تین ہلاک

چھ اور اور سات مئی کی درمیانی رات پاکستانی اور انڈین فضائیہ کی ’ڈاگ فائٹ‘ میں کیا کیا ہوا؟

آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری پر وزیراعظم کا اظہار تشکر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی