بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں میں طبلِ جنگ بجا دیا، پاکستان


ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، بھارتی جنگی جنون پر دنیا کو تشویش ہونی چاہیے، بھارتی میڈیا منصوبہ بندی کے تحت خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جنگی جنون پر دنیا کو تشویش ہونی چاہیے، پہلگام حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں،بھارت نے کشیدگی نہ بڑھانے کے عالمی مطالبات پر کان نہیں دھرے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال سے سب آگاہ ہیں، بھارت کی جانب سے 7 مئی سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارت کے اس عمل نے دو ایٹمی طاقتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچایا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام کے واقعے کی پاکستان پر الزامات کی ایک بار پھر تردید کرتے ہیں، بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، گزشتہ روز بھارت کے سیکریٹری خارجہ نے پریس کانفرنس کی، پہلگام واقعے میں بھارت نے پاکستان کے ملوث ہونے کی کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دیے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے متعدد شہروں میں ڈرون حملے کیے گئے، کیا کوئی ملک کسی بھی ملک کو سوشل میڈیا بیانات کے اوپر کسی ملک پر حملہ کرنے کی اجازت دیتا ہے؟ انہوں نے کہاکہ بھارت کی حاضر سروس را ایجنڈ کلبوشن یادیو کو بلوجستان سے گرفتار کیا گیا، بھارت کے شہری علاقوں میں حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں خواتین کو شہید کیا، ہم عالمی دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں بھارت کو اس معاملے پر جواب دہ ٹھہرائے۔ترجمان شفقت علی خان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یکطرفہ سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا ہے، ہم بھارت کے سیکریٹری خارجہ کے بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق جوابی کاروائی کا حق رکھتا ہے، وزیر اعظم نے مکمل انکوائری کا کہا لیکن بھارت نے جارحیت کا راستہ لیا، ممبئی اور پٹھان کوٹ کی تحقیقات بھارت کی وجہ سے نہیں کی جا سکیں، کلبھوشن یادیو بھارت کی انتہا پسندی کی مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندو انتہا پسندی میں 40 پاکستانی شہید ہوئے، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے کچھ حصے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں تباہ ہوئے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے عالمی معاہدوں کی روح کی خلف ورزی کرر ہا ہے، پاکستان زرعی ملک ہے بھارتی فیصلے کے اثرات کل کروڑوں لوگوں پر ہوں گے، بھارت ہی تھا جو جموں کشمیر کے معاملے کو اقوام متحدہ کے کر گیا، بھارت مسلسل چھوٹے ہمسائیہ ممالک کو دیوار سے لگانے کی کوشش میں مصروف ہے۔صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈے کے تحت ایک کشیدہ صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی، بھارتی میڈیا کی منصوبہ بندی تھی، بھارتی میڈیا منصوبہ بندی کے تحت خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔اس کے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کے لیے اجازت اور مکمل اختیارات دے دیے ہیں، پاکستان نے بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

چھ اور اور سات مئی کی درمیانی رات پاکستانی اور انڈین فضائیہ کی ’ڈاگ فائٹ‘ میں کیا کیا ہوا؟

آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری پر وزیراعظم کا اظہار تشکر

پاکستان اور انڈیا کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز میں براہ راست رابطہ نہیں ہوا: ڈی جی آئی ایس پی آر

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پاکستانی ہیکرزکا پہلا وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

حملے کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

جرمن ہاکی لیجنڈ اسٹفین بلوشرکا پاکستان سے اظہار محبت

’سب کچھ بے ترتیب ہو گیا‘، بیرون ممالک سفر کرنے والے مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس گئے

وادی ہنزہ میں پراسرار بیماری کے باعث 100 سے زائد یاک موت کے منہ میں چلے گئے

رفال بمقابلہ جے 10 سی: پاکستانی اور انڈین جنگی طیاروں کی وہ ’ڈاگ فائٹ‘ جس پر دنیا بھر کی نظریں ہیں

صورتحال نارمل ہے نہ ہی نارمل ہوتی نظر آ رہی ہے: وزیر دفاع

پاکستان نے ڈرون یا راکٹ حملے کا آغاز نہیں کیا صرف بھارتی فوجی چوکیوں پر جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کی اسلام آباد آمد

بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں میں طبلِ جنگ بجا دیا، پاکستان

وزیراعظم کا ترسیلاتِ زر کے اضافے پر اطمینان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی