صورتحال نارمل ہے نہ ہی نارمل ہوتی نظر آ رہی ہے: وزیر دفاع


پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ’پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کے باعث صورتحال نارمل نہیں اور نہ ہی نارمل ہوتی نظر آ رہی ہے۔‘جمعے کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ انڈیا نے سویلین آبادی کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ ’ہم انڈیا کے عوام کو نہیں صرف ان کی افواج کو نشانہ بنائیں گے۔‘انہوں نے کہا کہ انڈیا  کی طرف جھوٹ کا سیلاب آیا ہوا ہے، ہم نے رات کو بھی صرف ان کی ملٹری کو نشانہ بنایا۔ انڈیا کو لائن آف کنٹرول اور عالمی بارڈرہر جگہ مار پڑ رہی ہے۔‘کیا کسی ملک کو سوشل میڈیا کی بنیاد پر حملے کی اجازت دی جا سکتی ہے: دفتر خارجہپاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں انڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیا۔ کیا کسی ملک کو سوشل میڈیا کی بنیاد پر حملے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔جمعے کو نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ انڈیا کے جنگی جنون سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ پاکستان ہر ممکن ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ’یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ انڈیا کی لاپرواہی نے دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں کو ایک بڑے تنازعے کے قریب پہنچا دیا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈیا کی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ انڈیا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ’ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ کو حملے کا مقدمہ انڈیا کی ہچکچاہٹ کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکا۔‘ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کے اقدام نے دو جوہری قوتوں کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

انڈین ڈرون کی زد میں آنے والا چِپس فروش حیدر علی، ’آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا‘

’تاریخی فتح‘، پاکستان کے مختلف شہروں میں جشن

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت سے تعاون کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

مشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر، ملک بھر میں ریلیاں اور جشن

مودی حکومت کا جنگ بندی تسلیم کر کے بھی شرائط سے انحراف

انڈیا اور پاکستان کے ساتھ کام کر کے دیکھوں گا کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

دفاع اولین ترجیح، جنگ بندی پر مخلصانہ عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں: پاکستان

پنجاب میں تھیٹر میں غیراخلاقی پرفارمنس پر رپورٹ کے لیے ہاٹ لائن قائم

ڈونلڈ ٹرمپ کا انڈیا اور پاکستان کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنے کا اعلان

’انڈیا کو بھرپور جواب‘، وزیراعظم کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان

پاکستان کے شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو خاموش کیا: وزیراعظم

وزیراعظم کا دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان

اسحاق ڈار کا سعودی ڈپٹی وزیر خارجہ سے رابطہ، امن کے فروغ کے لیے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون کا مبینہ ریپ: پولیس سافٹ ڈرنک کی بوتل اور پرس پر موجود انگلیوں کے نشانات سے ملزم تک کیسے پہنچی؟

دو جوہری طاقتوں کے بیچ پہلی ڈرون جنگ: کیا پاکستان اور انڈیا کے درمیان روایتی لڑائی میں نئے اور خطرناک باب کا آغاز ہو چکا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی