پاکستان کی ایئرسپیس وقتاً فوقتاً بند ہونے سے حج شیڈول متاثر، 4 پروازیں منسوخ 9 تاخیر کا شکار


پاکستان میں ایئرسپیس وقتاً فوقتاً بند ہونے کے باعث حج پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے جمعے کو جاری بیان میں کہا ہے کہ فلائٹ آپریشن وقتاً فوقتاً بند ہونے کے باعث متعدد حج پروازیں منسوخ ہوئی ہیں یا پھر تعطل کا شکار ہیں۔ترجمان کے مطابق 7 سے 9 مئی کے دوران 13 حج پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے، 4 حج پروازیں منسوخ اور 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور لاہور سے سعودی ائیرلائن کی دو، دو حج پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔جبکہ لاہور سے تین، اسلام آباد اور کوئٹہ سے دو، دو جبکہ ملتان اور کراچی سے ایک ایک حج پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش کے باعث 3 ہزار 80 عازمین حج کا شیڈول متاثر ہوا ہے، بیشتر پروازیں چند گھنٹوں کے التوا کے بعد عازمین کو لے کر روانہ ہوئیں۔پروازوں کی منسوخی کے باعث رہ جانے والے 345 عازمین حج کو اسلام آباد سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے آج روانہ کیا گیا ہے۔ مزید 540 عازمین کو اسلام آباد اور لاہور سے خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول سے متعلق معلومات کی فوری اور مؤثر فراہمی کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کر دی ہے جہاں سے حج پروازوں کے اوقات اور روانگی سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔وزارت مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے متعلقہ حاجی کیمپوں سے بھی رابطے میں رہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

چھ اور اور سات مئی کی درمیانی رات پاکستانی اور انڈین فضائیہ کی ’ڈاگ فائٹ‘ میں کیا کیا ہوا؟

آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری پر وزیراعظم کا اظہار تشکر

پاکستان اور انڈیا کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز میں براہ راست رابطہ نہیں ہوا: ڈی جی آئی ایس پی آر

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پاکستانی ہیکرزکا پہلا وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

حملے کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

جرمن ہاکی لیجنڈ اسٹفین بلوشرکا پاکستان سے اظہار محبت

’سب کچھ بے ترتیب ہو گیا‘، بیرون ممالک سفر کرنے والے مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس گئے

وادی ہنزہ میں پراسرار بیماری کے باعث 100 سے زائد یاک موت کے منہ میں چلے گئے

رفال بمقابلہ جے 10 سی: پاکستانی اور انڈین جنگی طیاروں کی وہ ’ڈاگ فائٹ‘ جس پر دنیا بھر کی نظریں ہیں

صورتحال نارمل ہے نہ ہی نارمل ہوتی نظر آ رہی ہے: وزیر دفاع

پاکستان نے ڈرون یا راکٹ حملے کا آغاز نہیں کیا صرف بھارتی فوجی چوکیوں پر جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کی اسلام آباد آمد

بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں میں طبلِ جنگ بجا دیا، پاکستان

وزیراعظم کا ترسیلاتِ زر کے اضافے پر اطمینان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی