ملکی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والی خاتون افسر گرفتار


پاک فوج اور ملکی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر وفاقی ادارے کی اعلیٰ خاتون عہدیدار کے خلاف پروینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے لاہور میں وفاقی ادارے کی خاتون عہدیدار کیخلاف مقدمہ درج کیا، مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں پیکا سمیت دیگر دفعات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ وفاقی محکمے میں اعلیٰ عہدیدار ہے، پاک بھارت کشیدگی کے دوران واٹس ایپ گروپ میں ملزمہ نے لوگوں کو قومی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی۔مقدمے کے متن میں تحریر کیا گیا ہے کہ ملزمہ کے موبائل فون میں واٹس ایپ چیٹ سے پاکستان آرمی کے خلاف تضحیک آمیز میسجز کی تصدیق ہوئی۔ پیکا ایکٹ میں ایک نئی شق سیکشن 26 (اے) کو شامل کیا گیا ہے جس میں آن لائن جھوٹی معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ رواں سال پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا، جس کی سیکشن 26 (اے) میں کہا گیا ہے کہ ’جو کوئی جان بوجھ کر ایسی (فیک نیوز) پھیلاتا ہے، جو عوام اور معاشرے میں ڈر، گھبراہٹ یا خرابی کا باعث بنے اس شخص کو 3 سال تک قید یا 20 لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔‘بل کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو تحلیل کر کے سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں کی تحقیقات کے لیے نئی تحقیقاتی ایجنسی ’نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی‘ (این سی سی آئی اے) تشکیل دی گئی ہے۔بل میں ’سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی‘ (ایس ایم پی آر اے) قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن یا رجسٹریشن کی منسوخی اور معیارات کے تعین کی مجاز ہو گی، اور سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کی سہولت کاری کے ساتھ ساتھ صارفین کے تحفظ اور حقوق کو بھی یقینی بنائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

چھ اور اور سات مئی کی درمیانی رات پاکستانی اور انڈین فضائیہ کی ’ڈاگ فائٹ‘ میں کیا کیا ہوا؟

آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری پر وزیراعظم کا اظہار تشکر

پاکستان اور انڈیا کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز میں براہ راست رابطہ نہیں ہوا: ڈی جی آئی ایس پی آر

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پاکستانی ہیکرزکا پہلا وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

حملے کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

جرمن ہاکی لیجنڈ اسٹفین بلوشرکا پاکستان سے اظہار محبت

’سب کچھ بے ترتیب ہو گیا‘، بیرون ممالک سفر کرنے والے مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس گئے

وادی ہنزہ میں پراسرار بیماری کے باعث 100 سے زائد یاک موت کے منہ میں چلے گئے

رفال بمقابلہ جے 10 سی: پاکستانی اور انڈین جنگی طیاروں کی وہ ’ڈاگ فائٹ‘ جس پر دنیا بھر کی نظریں ہیں

صورتحال نارمل ہے نہ ہی نارمل ہوتی نظر آ رہی ہے: وزیر دفاع

پاکستان نے ڈرون یا راکٹ حملے کا آغاز نہیں کیا صرف بھارتی فوجی چوکیوں پر جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کی اسلام آباد آمد

بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں میں طبلِ جنگ بجا دیا، پاکستان

وزیراعظم کا ترسیلاتِ زر کے اضافے پر اطمینان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی